حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام حسین (ع) کی زیارت کے لئے ایک اہم موقعہ یوم عرفہ ہے جہاں ہر سال زائرین کی ایک بڑی تعداد سید الشہداء (ع) کے مزار پر حاضری دے کر یوم عرفہ اور عید الاضحی کے اعمال بجا لاتی ہے۔
اس سال کورونا کے پھیلنے کے سبب مارچ کے مہینے سے ہی کربلا میں حرم سید الشہداء کو بند کر دیا تھا اور زائرین کی رفت و آمد پر روک لگا دی تھی۔ لیکن حالیہ دنوں ایران و عراق کی سرحد کھولے جانے کے بعد ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کے موقع پر دوبارہ زیارتی سفر شروع ہو جائے گا اور زائرین کی رفت و آمد ہونے لگے گی۔
لیکن کربلا کے گورنر نے اس موقع پر زائرین کو قبول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یوم عرفہ اور عید قربان کے موقع پر کسی بھی طرح کے اجتماعی پروگرام کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی۔
قابل توجہ ہے، حالیہ دنوں میں خاص طور پر کربلا میں، عراق میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔