۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مرز زمینی عراق

حوزہ / عراقی زمینی سرحد کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور اب عراق میں مزارات مقدسہ کے ایرانی زائرین قافلوں کی شکل میں زمینی سرحد سے اس روحانی سفر کے لئے عراق میں داخل ہو سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل 14 جون 2022ء کو ایرانی ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سید صادق حسینی نے عراقی وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ آئندہ ہفتے سے 2500 زائرین عراق کا زمینی سفر کر سکیں گے اور پھر بالترتیب یہ تعداد وقت کے ساتھ بڑھ کر 15,000 ہو جائے گی۔

اسی مناسبت سے اب 27 ماہ کے بعد عراقی زمینی سرحد کو ایرانی زائرین کے لیے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے اور اب عراق میں موجود زیارات کے خواہشمند زائرین زمینی سرحد کے ذریعہ ان مقدس مقامات کی زیارت کر سکیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .