۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہندوستان سے عازمینِ حج کے مقدس سفر کا آغاز

حوزہ/ ہندوستانی عازمین حج کا سفر حج 2022 کا آغاز اپنے پورے وقار و شان سے ہو چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستانی عازمین حج کا سفر حج 2022 کا آغاز اپنے پورے وقار و شان سے ہو چکا ہے۔

واضح رہے ہندوستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس کی وزارت اقلیتی امور ( نگران انتظام حج ) نے اپنے سربراہ مختار عباس نقوی کی امور حج سے خصوصی دلچسپی کے سبب حج 2022 کی تیاری اس وقت شروع دیں تھیں جب ظاہری طور پر حج 2022 کے آثار سیاہ نہیں تو دھندلے ضرور نظر آرہے تھے۔لیکن اب حج کمیٹی آف انڈیا، صوبائی حج کمیٹیوں اور حج سے وابستہ تمام ایجنسیوں کی دیانتدارانہ کوششوں اور مخلصانہ محنتوں کے نتیجے میں حج فلائٹس کا سلسلہ نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ ملک کے دوسرے ایئرپورٹس سے شروع ہو گیا ہے۔

اس موقع پر اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماہر حج امور حسن باقر کاظمی کوڈینیٹر دہلی امبار کیشن پوائنٹ کی میں صدارت میں افتتاحی جلسے کا انعقاد کیا گیا جلسہ محمد عرفان احمد کوڈینیٹر دہلی امبار کیشن پوائنٹ، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد ، ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ، مجید العتبائی چارج ڈی آفیرس، سفارت خانہ سعودی عربیہ، ہدایت خاں دھولیہ، ممبر حج کمیٹی آف انڈیا و کوڈینیٹر دہلی امبار کیشن پوائنٹ ، عمران حسین وزیر خوراک و رسد دہلی سرکار، حاجی یونس ایم ایل اے، عبدالرب ایم ایل اے، ڈاکٹر سید شاداب حسین رضوی اشرفی ممبر دہلی پردیش حج کمیٹی، عسام الحبیسی کنٹری مینجر سعودی ایر لائنس، ذاکر حسین چیرمین اقلیتی کمیشن دہلی، سرفراز احمد ممبر اترپردیش حج کمیٹی، حاجی تاج محمد وائس چیئرمین اردو اکیڈمی، ایف آئی اسماعیلی چیئرمین عرس کمیٹی دہلی سرکار، جاوید عالم خان ایگزیکٹیو آفیسر دہلی پردیش حج کمیٹی نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد نے گلدستے پیش کرکے مہمانان کا استقبال کیا۔ جلسے کی نظامت حج کمیٹی آف انڈیا کے سید قمر عباس نقوی نے کی، جلسے میں مقررین نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی وہ ملک کی سالمیت ،خوشحالی، امن و امان اور بھائی چارگی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اور حج سے واپسی پر ایک مثالی کردار ادا کریں۔

جلسے کی نظامت کرتے ہوئے سید قمر عباس نقوی نے عازمین حج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ بہت بلند نصیب ہیں کہ اللہ سبحانہ تعالی نے کروڑوں لوگوں میں سے آپ کو اپنا مہمان منتخب کیا ہے آپ نے عازمین حج سے مزید اپیل کی کہ آپ اپنے حج و زیارات اور دیگر عبادات کی قبولیت کی دعا کے ساتھ اپنے عزیز و اقارب، افراد ملک و ملٙت اور امور حج میں کسی بھی سطح پر خدمات انجام دینے افراد کو بھی اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .