۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حج

حوزہ/ آج ممبئی سے اللہ کے مہمانوں کے پہلے قافلے کی حج بیت اللہ کے لئے روانگی ہوئی ۔ اس سے قبل چھتر پتی شیواجی اِنٹر نیشنل ایئر پو رٹ( سہار ) کے (P9)پارکنگ لان میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ممبئی سے اللہ کے مہمانوں کے پہلے قافلے کی حج بیت اللہ کے لئے روانگی ہوئی ۔ اس سے قبل چھتر پتی شیواجی اِنٹر نیشنل ایئر پو رٹ( سہار ) کے (P9)پارکنگ لان میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔واضح رہے کہ آج صبح ٹھیک12؍ بجےسعودی ائیر لائنز کی فلائیٹ SV-5777 سے ممبئی سے راست مدینہ منورہ روانہ ہو نے والے 450؍ عازمین حج کے اس پہلے قافلہ میں تمام عازمین کرام کا تعلق ریاست مدھیہ پر دیش کے انو پور ، اشوک نگر ، بدوانی ، بیتو ل ، بھینڈ ، دھر ، دنڈو ی ،اونا ، گوالیا ر اوراِندور اضلاع سے ہے ۔ اس موقع پر موجود عمائدین ،حج کمیٹی کے ممبران اور دیگر رہنماو ¿ں نے مرکزی حکومت سے ایک مرتبہ پھرمطالبہ کیا کہ حجاج کرام کو پانچ فیصد جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے،کیونکہ سبسڈی کے ختم کیے جانے کے بعد گزشتہ سال 18فیصد جی ایس ٹی نافذ کی گئی تھی ،لیکن امسال اسے کم کرکے 5فیصد کردیا گیا ہے ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی غیر حاضری میں سابق ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور اور مہاراشٹر کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر عارف نسیم خان،حج کمیٹی کے ممبر اور مہاراشٹر کے کورڈینیٹرحاجی ابراھیم شیخ،مہاراشٹر حج کمیٹی چیئرمین جمال صدیقی ،وقف کونسل کے وسیم خان،مہاراشٹر بورڈ کے ممبر خالد بابوقریشی ،سی ای او مقصود خان، اور دیگر نے خطاب کیا۔مہاراشٹر اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیربرائے اقلیتی امور عارف نسیم خان نے کہا کہ مہاراشٹر حج کمیٹی کے سابق چیئرمین اور موجودہ کورڈی نیٹر ابراھیم شیخ غلام نبی گزشتہ چند سال سے اللہ کے مہمانوں کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد ایئرپورٹ پر کرتے ہیں ،ہم ایک عرصہ سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب حج کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے ،جوکہ امسال سے تسلیم کرلیا گیا ہے اور اس بار ہم حکومت ہندسے مطالبہ کرتے ہیں کہ عازمین حج پر عائد کی جانے والی پانچ فیصد جی ایس ٹی کو ختم کردے تاکہ سبسڈی ختم کیے جانے کے بعد مہنگے ہوئے حج میں کچھ حد تک راحت ملے۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .