۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اس سال کے خوش نصیب بندے، جنہیں عالمی وبا کے باوجود حج کی سعادت نصیب ہوئی

حوزہ/حجاج بیت‌ الله‌ الحرام نے الوداعی طواف کیا اور رمی جمرات کے ساتھ حج کا اختتامی ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجاج بیت‌ الله‌ الحرام نے الوداعی طواف کیا اور رمی جمرات کے ساتھ حج کا اختتامی ہوا۔

حجاج کرام نے ایس او پیز پر عمل کے ساتھ اجیاد و ابراهیم خلیل‌(ع) میں داخل ہوکر الوداعی طواف کے لئے مسجد الحرام کا رخ کیا۔

منیٰ میں جمرات پل پر حجاج کرام کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ارکان حج ادائیگی کی گئ جس کے بعد حجاج کرام خانہ کعبہ میں ’طواف زیارہ‘ یعنی الوداعی طواف کر رہے ہیں۔

متعدد حجاج الوداعی طواف کے بعد اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں جب کہ کچھ جو مکہ کے  ہوٹلز میں مقیم تھے وہ ادھر ہی آئسولیشن میں رہیں گے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام مناسک حج کی ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے اور اس دوران کسی حاجی میں بھی کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق حجاج کرام کو طواف زیارہ کے بعد 14 روز تک قرنطینہ اختیار کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں امسال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج ادا کیا گیا،اور اس سال حج میں صرف سعودی کے اندر غیرملکی افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

سعودی حکام کے مطابق اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوئی جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا تھا۔

ان میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد اور 30 فیصد سعودی شہری تھی جب کہ گزشتہ برس 25 لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .