۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حج 2021

حوزہ/ سعودی حکومت میں وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے عازمین حج کو حج 2021 کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل کورونا کا ٹیکہ لگانا لازمی ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکومت کی وزارتِ صحت کے اعلان کے بعد ہندوستانی عازمین حج کو فیاضہ حج کے متعلق دلاسا ضرور ملاہے اس کے باوجو ہندوستانی عازمین حج تذتذب کا شکار نظر آرہے ہیں سعودی حکومت میں وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے عازمین حج کو حج 2021 کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل کورونا کا ٹیکہ لگانا لازمی ہوگا۔ یعنی اس سال فریضہ ء حج کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین لگانا شرط ہوگا۔ سعودی وزارت صحت میڈیا میں واضح کیا کہ عازمین کو اس بات کی ثبوت پیش کرنا ہوگا کہ آیا انہوں نے کورونا کے تدارک کیلئے ویکسین لگائی ہے۔ سعودی عرب وزارت صحت نے وضاحت کی کہ مکہ میں داخلے سے تمام عازمین حج کیلئے ویکسین لینا نہایت ضروری ہوگا۔ سعودی وزیر صحت توفیق الربیعه کے اس بیان پر یندوستانی عازمین حج نے اطمنان کی سانس ضرور لی ہے لیکن اس کے ساتھ عازمین حج تذتذب کا شکار ہیں ۔ سعودی حکومت نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہیکہ وہ اس سال عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائیگی دینے جارہی ہے یا نہیں ۔ صرف ویکسینیشن کے متعلق بیان دیا ہے۔

مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور حکو مت ہند کے ذرائع کے مطابق اقلیتی امور کی سعودی عرب کے وزیرصحت توفیق الربیعہ کے بیان پر مطمئن نہیں ہیں۔ وزارت اقلیتی امور حکومت ہند کا ماننا ہیکہ جب تک حکومتِ ہند اور سعودی عربیہ کے مابین حج ایگریمنٹ برائے 2021 نہیں ہوجاتا تب تک حج کے متعلق کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

مرکزی حج کمیٹی کا بھی ماننا ہیکہ سعودی وزارت صحت کے بیان پر تکیہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حج کیلئے دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی معائدہ نہایت ضروری ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں ابھی تک لاک ڈاؤن جارہی ہے جو 17 مئی تک چلنے کی امید ہے ۔ اگر سعودی حکومت قبل از وقت لاک ڈاؤن ختم کرتی ہے تو ہندوستان سے عازمین حج کی روانگی کی تیاریاں کم دشوار کن ہوگی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے فریضہ حج کی ادائیگی بھی حج نہایت محدود ہوگئی تھی لیکن اس سال حالات ٹھیک نہ رہے تو بڑی تعداد میں عازمین حج کی روانگی ناممکن ہے۔

تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے مرکزی حج کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ابوبکر نے کہاکہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے ویکسینیشن کے بیان کا خیر مقدم ہے لیکن سعودی حکومت کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس سال حج پر جانے والے عازمین راحت کی سانس لیں ۔ ہم خود تمل ناڈو میں عازمین حج کو ویکسینیشن کے متلعق بیداری پھیلانے کا کام کرینگے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .