۱۶ آبان ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 6, 2024
حج 2021 کا اعلان

حوزہ/ ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے صدر دفتر میں حج 2021 کے درخواست فارم اور کمیٹی کی ہدایات کا اجراء "حفاظت کےساتھ عبادت" کاعزم،روانگی صرف 10مراکز سے،انکم ٹیکس ریٹرن پرتبادلہ خیال جاری۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی/ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور حج مختار عباس نقوی نے آج یہاں حج2021 کا اعلان "حفاظت کے ساتھ عبادت" کے نعرے کے ساتھ کرتے ہوئے مطلع کیا کہ اس بار سعودی عرب حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے گا ،اس کا مقصد اپنی اور پوری دنیا کی صحت وسلامتی کا بھی خیال رکھنا ہے،جبکہ روانگی اور واپسی کے مراکز میں احتیاطی طور پر کمی کردی گئی ہے۔اب صرف 10 ہوائی اڈوں کا استعمال کیا جائےگاورنہ ماضی میں 21 مقامات شامل رہے ہیں اور انکم ٹیکس ریٹرن فائنل کرنے کے معاملہ میں وزارت مالیات اور دیگر وزارت اور شعبوں سے گفت وشنید جاری ہے۔اور مثبت حل نکل ے کاامکان ہے۔

ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے صدر دفتر میں حج 2021 کے درخواست فارم اور کمیٹی کی ہدایات کا اجراء اور یونین پبلک سروس کمیشن کے پریلم امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تہنت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے مختار عباس نقوی نے مزید کہاکہ امکان ہے کہ اس بار عازمین حج کی تعداد میں کمی واقع ہو ا ور پرایک عازم حج کو سعودی عرب آمد کے بعدکئی گھنٹے کورائنٹائن میں رکھا جائے جبکہ رہائش گاہ میں مکینو ں کی تعداد بھی کم کی گئی ہے۔بلامحرم۔جانے والی خواتین کے لیئے بھی شرائط شامل ہوں گی جبکہ عازمین کی عمر کے بارے میں بھی سعود حکومت کی ہدایات پر عمل۔ہوگا۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کے ذتعہ کوروناکے چیلنجوں کے پیش نظر بڑی تبدیلیوں اورحج 2021ء کے اعلان کے ساتھ ہی آن لائن درخواستیں دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے جوکہ 10دسمبر تک جاری رہیگا۔اس موقع پر جناب نقوی نے کہا کہ وبائی امراض کے حالات کے پیش نظر قومی و بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما خطوط پر مستعدی سے عمل کیا جائے گا ۔ حج 2021 کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 10دسمبر ہوگی۔ حج کے لئے درخواستیں آن لائن،موبائ ایپ اور آن لائن کے زریعہ دی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حج 2021 کی ادائیگی کا عمل جون جولائی کے مہینے میں شروع ہوگا ۔ حج کا پورعمل اہلیت و عمر کے معیار ، محنت کے حالات اور دیگر ضروری ہدایات کے تحت حکومت سعودی عرب اور حکومت ہند کی طرف سے کورونا آفت کے بعد کئے گئے فیصلوں کے مطابق ہوگا ۔

صحت عامه ، حفاظت اور حکومت سعودی عرب ، وزارت اقلیتتی امور ، وزارت صحت ، وزارت خارجه ، وزارت شہری ہوابازی ، حج کمیٹی آف انڈیا ، سعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانہ ، قونصل جنرل ہند،جدہ وغیرہ نے بڑے غور خوض کے بعد حج 2021 کے ہوتے عمل کو حتمی شکل دی ہے۔ انہوں مطلع کیا کہ بلامحرم جانے والی خواتین کو سعودی عرب حکومت کے ذریعہ مقررہ شرط کے بعد ہی جانے دیا جائے گا،البتہ سن رجسٹریشن فیس 300 روپئے نہیں لی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال کی درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائیگا بلکہ نئی درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔حج پر جانے والے ہر ایک عازم کو کورونا ٹیکہ لگانا ہوگا اور 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ بھی لازمی ہوگا۔ انہوں نے مطلع کیا کہ اب 21 کے بجائے روانگی صرف 10مقامات سے ہوگی۔ممبئی ،دہلی،احمدآباد،

بنگلورو،کوچی،گوہاٹی،لکھنو،حیدرآباد،کولکتہ،سری نگر شامل ہیں۔ ممبئی سے ایم پی،گوا،دمن دیو،دہلی سے ہریانہ ،پنجاب،ہماچل ،اتراکھنڈاور مغربی یوپی،راجستھان کے عازمین سفر کریں گے جبکہ احمد آباد سے گجرات،کوچی سے کیرالا،تمل ناڈو ،پڈوچری،بنگورو سے کرناٹک،حیدراباد سے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے عازمین سفر کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .