۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حج  و زیارت

حوزہ/ حج 2024 میں کیرالا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں بغیر محرم کے حج کریں گیں،مہاراشٹر،کیرالا اور گجرات حج قرعہ اندازی میں بالترتیب آگے،70سال کی کیٹگری میں بھی مہاراشٹر کے حاجی زیادہ رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعہ جانے والے عازمین حج کا پنڈت دین دیال اپادھیائے بھوان ۔ نئی دہلی میں کمپوٹرائز طریقے سے قرعہ اندازی کے زریعہ انتخاب کیا گیا۔ واضع رہے امسال 70 سال اور اُس سے زیادہ عمر کی 6370 عازمین اور بغیر محرم والی خواتین عازمین کی 5162 درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ تعداد گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ ان دونوں کیٹگری کی تمام درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی کے حج کے لیے منتخب کرلیا گیا۔ جناب لیاقت علی آفاقی آئی ار ایس، چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ حج 2024 کے لیے۔

بغیر محرم خواتین عازمین کی سب سے زیادہ 3584 درخواستیں کیرالا سے موصول ہوئیں ہیں۔ جبکہ تامل ناڈو سے 378، کرناٹک سے 249، مہاراشٹرا سے 166، اترپردیش سے 141،تلگانہ سے 130،جموں کشمیر سے 82، مدھیہ پردیش سے 72، گجرات سے 64، دہلی سے 50، آندھرا پر دیش سے 44، مغربی بنگال سے 40، راجستھان سے 33، بہار سے 30،آسام سے 29، پانڈیچری سے 19،چھتیس گڑھ سے 14، اترا کھنڈ سے 10، جھارکھنڈ سے 9، گوا اور اُڑیسہ سے 5- 5، لداخ سے 3 لکھشدیپ سے 2 ہریانہ، ہماچل پردیش اور پنجاب سے ایک ایک درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے عازمین کی سب سے زیادہ 1306 درخواستیں مہاراشٹرا سے موصول ہوئیں ہیں۔ جبکہ کیرالا سے 1250، اترپردیش سے 586، جموں و کشمیر سے 530، کرناٹک سے 514، ،تلگانہ سے 376، گجرات سے 292، ہریانہ سے 274، تامل ناڈو سے 214، مدھیہ پردیش سے 204، راجستھان سے 190، بہار سے 136، آسام سے 104، دہلی سے 80، مغربی بنگال سے 84، جھار کھنڈ سے 56، اترا کھنڈ سے 44، آندھرا پر دیش سے 42، چھتیس گڑھ سے 34، منی پور سے 32، اڑیسہ سے 12, . لداخ سے 4، اور پاڈیچری ، لکشدیپ اور انڈومان نکومان سے 2- 2 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

جن ریاستوں سے 500 سے کم درخواستیں آئیں وہاں بھی تمام درخوستوں کو منظوری مل گئی ہے۔

چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، کیرالا، تامل ناڈو، تلگانہ، مدھیہ پردیش ، منی پور اور اتراکھنڈ میں قرعہ اندازی کے زریعہ عازمین کا انتخاب کیا گیا۔ جس کی لسٹ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ پر دستیاب ہے۔

اتردیش، راجستھان، جموں کشمیر، جھارکھنڈ ، اڑیسیہ ، بہار، آسام اور آندھرا پردیش کی تمام درخواستوں کو بغیر قرعہ کے منتخب کر لیا ہے چونکہ ان ریاستوں میں کوٹے کے اندر درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

امسال ان تمام حُجاج کی مدد و راہنمائی کے لیے 466 خادم الحجاج سعودی عرب میں بھیجے جائیں گے۔

قرعہ اندازی کے موقع پر جناب سی۔ پی۔ ایس بخشی، جوائنٹ سیکرٹری (حج)، جناب لیاقت علی آفاقی، چیف ایگزیکٹو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا، نمائندہ این، آئی، سی سمیت دیگر اعلیٰ آفسران موجود تھے۔

واضح رہے حج کمیٹی آف انڈیا کا 140020 مقرر ہے۔ جبکہ حج درخواستیں 1,74,000سے بھی وصول ہوئیں ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی، آئی آر، ایس نے قرعہ اندازی میں منتخب تمام خوش نصیب عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ آج ہی سے آپ ذہنی طور پر اپنے کو اس مقدس سفر کے لیے تیار کرلیں اور سطح پر منعقدہ حج تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔ تاکہ دورانِ حج تمام دشواریوں سے محفوظ رہیں۔

جناب آفاقی نے قرعہ میں منتخب شُدہ عازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ پیشگی زرمبادلہ کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ سے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں فوری طور پر جمع کرادیں ۔ مزید تفصیلات مرکزی اور متعلقہ ریاستی حج کمیٹی کے دفاتر یا اُن کی ویب سائڈ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ویٹ لسٹ میں آنے والے عازمین بھی حج کی تیاری میں مصروف رہیں اور حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ دیکھتے رہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ اُنھیں بھی حج کی سعادت نصیب ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .