۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حج 2024

حوزہ/ ہندوستانی عازمین حج کے لیے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ  بہت سی ریاستوں کے حجاج گزشتہ سال کے مقابلے امسال کم خرچہ پر فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ہندوستانی عازمین حج کے لیے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ بہت سی ریاستوں کے حجاج گزشتہ سال کے مقابلے امسال حکومتِ ہند کی کوششوں کے باعث امسال کم خرچہ پر فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کہ سی۔ای۔ او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی (آئی۔ آر۔ ایس) نے بتایا کہ امسال احمد آباد کے حجاج کرام گزشتہ سال کے مقابلے میں 45000 ہزار سے کم، ناگپور کے حجاج کرام 30000 ہزار سے کم، لکھنئو کے حجاج 26000 ہزار سے کم، کوچین اور کنور کے حجاج 22000 ہزار سے کم، کو لکتہ کے حجاج 21000 ہزار سے کم، دہلی کے حجاج ، 20000 ہزار سے کم اور چینئی کے حاجی 6000 ہزار سے کم رقم میں سفر حج کریں گے۔

یاد رہے حج 2023 میں ہوائی جہاز کرایہ اوسطً 1,25000 تھا جبکہ حج 2024 میں کم ہو کر اوسطً 123000 ہوا ہے۔

ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ ہندوستان سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ 9 مئی کو مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی ۔ ہمارے امسال بیشتر حجاج کرام سعودی ائیر لائنز، ائیر انڈیا، فلائی ناس، اسپائی جیٹ اور فلائی ڈیل سے سفر کریں گے۔

ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ مجموعی خرچ میں امسال سب سے کفایتی اور سستا حج بالترتیب دہلی، ممبئی، احمد آباد اور حیدر آباد کے عازمین کے لیے ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .