۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حج کمیٹی ہندوستان

حوزہ / حج  کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی۔ آر۔ ایس نے دو روزہ خادم الحجاج ٹریننگ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید کہا کہ اگرچے مثل مشہور ہے کہ حج دشواریوں بھرا ہے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن ہم سب کا نصب العین عازمین کی خدمت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی/ حج کمیٹی آف انڈیا حکومتِ ہند خصوصاً وزارتِ اقلیتی امور کی وزیرِ محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی جی کی سرپرستی میں ہمہ وقت عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرانے میں متحرک و کوشاں ہیں۔ وزیرِِ موصوفہ کی ذاتی دلچسپی اور آپ کی ہندوستانی عازمین سے محبت و ہمدردی کے سبب امید کرنی چاہیئے کہ حج 2024 ایک مثالی حج ہوگا۔ لیکن یاد رہے حج ٹیم ورک ہے اور سب کو اپنی اپنی زمہ داریوں کا وفادار ہونا چاہئیے۔

حجاج کی مخلصانہ خدمت اور صحیح رہنمائی حج کمیٹی آف انڈیا کا نصب العین ہے

ان خیالات کا اظہار حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی۔ آر۔ ایس نے دو روزہ خادم الحجاج ٹریننگ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر آفاقی نے مزید کہا کہ اگرچے مثل مشہور ہے کہ حج دشواریوں بھرا ہے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن ہم سب کا نصب العین عازمین کی خدمت ہے۔

حجاج کی مخلصانہ خدمت اور صحیح رہنمائی حج کمیٹی آف انڈیا کا نصب العین ہے

سی۔ای۔او حج کمیٹی ڈاکٹر آفاقی نے خادم الحجاج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی سمجھیں اور حجاج کو بھی بتائیں کہ سعودی ریال لے جانے کی مقدار معین نہیں ہیں حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے آپ چاہے جتنے سعودی ریال لے جائیں اور یاد رہے کہ پہلے بھی حجاج سے رقم لیکر ہی ان کو سعودی ریال دیئے جاتے تھے۔

آپ نے خادم الحجاج حضرات کو ہدایتی مشورہ دیا کہ وہ عازمین کو بتائیں کہ وہ اپنے 7 کلو وزن پر مشتمل ہینڈ بیگ میں دو روز کے کپڑے، کچھ خشک کھانا اور ضروری دوا رکھیں تاکہ اگر سامان آنے میں تاخیر ہو جائے تو حجاج کو تکلیف نہ ہو۔ مشاعر مقدسہ میں ہلکا بیگ لے کر ہی جائیں لیکن اپنی ضروری دوائیں اور کچھ کھانا ضرور رکھ لیں۔

حجاج کی مخلصانہ خدمت اور صحیح رہنمائی حج کمیٹی آف انڈیا کا نصب العین ہے

اس موقع پر قونصلر جنرل آف انڈیا محمد شاہد عالم نے کہا کہ حجاج ِ کرام کی خدمت کے لیے خادم الحجاج بنائے گئے نظام الاوقات پر زمہ داری کے ساتھ عمل کریں۔

اس موقع پر آ مین خان آئی، آر، ایس نے سیودھا ایپ کے فوائد اور طریقہ استعمال بتاتے ہوئے کہا اگر اس کا صحیح استعمال کرلیا تو آپ ہندوستانی حجاج کے ساتھ دوسرے ممالک کے حجاج کی بھی مدد کر سکتے ہیں، اور حاجی کی مدد سے آپ کا حج تو خود بخود قبول ہو جائے گا۔

خادم الحجاج کے اختتامی ٹرینگ پروگرام میں کسٹم، ایمیگریشن اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اعلیٰ آفیسران نے اپنے اپنے اداروں کے اصولوں و قوانین سے آگاہ کرایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .