۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مولانا آفاق عالم زیدی

حوزہ/ مولانا آفاق عالم زیدی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ظلم کی جڑ غاصب اسرائیل اور امریکہ سے جا کر ملتی ہے، جہاں بھی آج ظلم ہو رہا ہے اس میں امریکہ اور غاصب اسرائیل براہ راست شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا آفاق عالم زیدی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ظلم کی جڑ غاصب اسرائیل اور امریکہ سے جا کر ملتی ہے، جہاں بھی آج ظلم ہو رہا ہے اس میں امریکہ اور غاصب اسرائیل براہ راست شامل ہیں۔

انہوں نے امریکہ اور غاصب اسرائیل کو مظالم کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جڑ کا کچلا جانا ضروری ہے، یہ جڑ ختم ہو گی تو روضہ بنت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم بھی تعمیر ہوگا اور وہ قبریں کہ جو جنت البقیع میں بے سایہ ہیں انشاء اللہ ان پر بھی سایہ ہوگا۔

مولانا نے مزید کہا کہ آج کچھ مسلمانوں کا قبلہ بیت اللہ نہیں، بلکہ وائٹ ہاؤس ہے، جس کہ وجہ سے انہیں حق اور مظلوم نظر نہیں آرہے ہیں، ورنہ بیت اللہ کی طرف جھکنے والا سر بے حس اور ظالم حاسد نہیں ہوتا، لہٰذا کچھ افراد وائٹ ہاؤس کے سامنے جھکے ہوئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .