۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سیمنار بعنوان جنت البقیع

حوزہ/ تنظیم جعفری حیدرآباد کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر نو کے عنوان سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سمینار میں،آغا مہدی شارخی قونصل جنرل ایران مقیم حیدرآباد،پروفیسر ایم چنا باساویہ پولیٹیکل سائنس(RETD) اینڈ فارملی ڈین،فیکلٹی آف سوشیل سائنس عثمانیہ یونیور سٹی جناب اسلام الدین مجاہد،مولانا عبدالرحمان صاحب،مولوی سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی،جناب شہباز امجد خاں صدر مہدویہ قومی موومنٹ،مولانا احمد عباس نے خطاب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ظالم غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر کئے جارہے مظالم کی مزمت کی اور تمام مسلمانوں سے ایک جٹ ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی اسکے علاوہ حکومت ہند سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں۔

حیدرآباد میں جنت البقیع کے عنوان سے عظیم الشان سمینار کا انعقاد

حیدرآباد میں جنت البقیع کے عنوان سے عظیم الشان سمینار کا انعقاد

انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے آل سعود کے مظالم کے خلاف اپنی آوازیں بلند کیں اور جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی گذشتہ 101 سال کے نشیب و فراز کا تذکرہ کیا۔نظامت کے فرائض جناب باقر حسین(4TV)نے انجام دئے۔اس سمینار میں مولانا صوفی شاہ خیر الدین،دانشوران کانگریس قائدِ مرزا عسکر علی شیرو ڈاکٹر یاور علی قوم و معزز حضرات کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

حیدرآباد میں جنت البقیع کے عنوان سے عظیم الشان سمینار کا انعقاد

حیدرآباد میں جنت البقیع کے عنوان سے عظیم الشان سمینار کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .