۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مسجد فاطمه (س) در بقیع

حوزہ/ بقیع میں مسمار کئے جانے والے مقامات میں سے ایک مسجد فاطمہ (س) بھی ہے جو قبور ائمہ اہل بیت علیہم السلام سے صرف پچیس میٹر جنوب مشرق میں واقع تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بقیع میں مسمار کئے جانے والے مقامات میں سے ایک مسجد فاطمہ (س) بھی ہے جو قبور ائمہ اہل بیت علیہم السلام سے صرف پچیس میٹر جنوب مشرق میں واقع تھی۔

مسجد فاطمہ (س) وہ جگہ ہے جہاں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی تجہیز و تکفین کی گئی تھی، یہ مسجد جنت البقیع میں احضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے عبادت کی جگہ تھی، جہاں آپ اپنے پدر بزرگوار کے فراق میں گریہ کیا کرتی تھیں۔

یہ وہی جگہ ہے جہاں فقائے شیعہ جیسے شیخ صدوق، شیخ مفید اور امام غزالی نے نماز پڑھنے کو مستحب قرار دیا ہے۔

چھٹی صدی کے آخر تک اسے "مسجد فاطمہؑ" کہا جاتا تھا اور پہلی بار ابن جبیر نے اسے "بیت الحزن" کہا جسے سو سال پہلے وہابیوں نے مسمار کر دیا۔

یہ مسجد قبور ائمہ اہل بیت علیہم السلام سے 25 میٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

فارسی زبان جاننے والے حضرات اس سلسلے میں مزید مطالعے کے لئے حجت الاسلام و المسلمین عمار ابو طالبی کا لکھا ایک مقالہ PDF کی شکل میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .