۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس

حوزہ/ یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد آزاد کشمیر پاکستان میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس میں مؤمنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفرآباد کشمیر پاکستان میں انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس سے خواہر ردا نقوی صاحبہ نے خطاب کیا۔

یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس میں تعزیتی ریفرنس

تفصیلات کے مطابق، نماز ظہرین کے بعد مجلس عزا کا با قاعدہ آغاز زیارت عاشورہ کی تلاوت سے کیا گیا اور سوزو سلام اور نوحے پیش کئے گیے۔

یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خواہر ردا نقوی صاحبہ نے کہا کہ سانحہ انہدام جنت البقیع مسلمین جہان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بقیع اسلام کا سب سے مقدس اور معروف قبرستان ہے ۔جہاں اہل بیت نبوی علیہم السّلام کے ساتھ ساتھ گیارہ ہزار اصحاب دفن ہیں۔

خواہر نے مزید کہا کہ ان عظیم ہستیاں گزشتہ ایک صدی سے بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے ہیں، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ تاریخ ساز اور مقدس ہستیاں آج بھی مظلوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کے اس جبر و عناد ظلم و زیادتی سفاکیت درندگی اور دہشگردی نے ہر زندہ ضمیر انسان کے دل کو مجروح کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .