۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سرینگر

حوزہ/ آج 22 اپریل بروز پیر کو انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے صدر اسلامک اسکالر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی کی طرف سے ایک وفد نے گنڈبل بٹوارہ سرینگر کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج 22 اپریل بروز پیر کو انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے صدر اسلامک اسکالر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی کی طرف سے ایک وفد نے گنڈبل بٹوارہ سرینگر کا دورہ کیا۔

وفد نے گنڈبل بٹوارہ سرینگر میں حالیہ پیش آنے والے المناک حادثے میں فوت شدہ افراد اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور لواحقین کو اس دلخراش حادثے پر صبر کرنے کی تلقین کی۔

وفد میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا امجد علی، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محسن رضوی، حجت الاسلام والمسلمین مولانا عرفان اسحاق اور انجمن کے ذی وقار اشخاص شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .