منگل 18 فروری 2025 - 08:00
جموں و کشمیر؛ انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ بین المذاہب کے اہتمام سے انٹرفیتھ کتاب کی رسم رونمائی 

حوزہ/ وادی و بیرون وادی کے نامور شخصیات نے کتاب اور شعبہ کی کارکردگی کی سرہانا کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ بین المذاہب کی جانب سے "Interfaith Dialogue: Foundation of Peacebuilding" کتاب کی رسم رونمائی جامعہ باب العلم کے محبوب ملت ہال میں بڑی تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔ اس اہم تقریب میں وادی اور بیرون وادی سے متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی اور انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ بین المذاہب کی اہمیت اور اس کے امن و ہم آہنگی کے فروغ میں کردار کی بھرپور سرہانہ کی۔

مہمانانِ گرامی نے اس کتاب کو بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا، جس میں مختلف مذاہب کے درمیان گفت و شنید اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ بین المذاہب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ یہ شعبہ نہ صرف مذہبی بلکہ سماجی سطح پر بھی بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے فعال کردار ادا کر رہا ہےبلکہ دیگر شعبوں میں بھی اس کی کارکردگی نمایا ہے۔مہمانان نے کتاب کے ایڈیٹر آغا منتظر مھدی اور خیر النساء آغا کی تشویش کی۔

تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی اور کتاب کی سرہانہ کی، ان میں میر واعظ کشمیر مولانا ڈاکٹر محمد عمر فاروق(صدرمتحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر), حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی (بانی شعبہ بین المذاہب و صدر جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان )، سوامی ہری پرساد (چئیرمین وشو موہن فاؤنڈیشن، چنئی)، پرشانت کمار (صدر گاندھی پیس فاؤنڈیشن، دہلی)، پروفیسر حامد نسیم رفیع آباد، ستیش مالدار (صدر جے کے پیس فورم)، ستندر سنگھ، حجت الاسلام مولانا مسرور عباس انصاری صدر اتحاد المسلمین ، بشارت مسعود، فیکلٹی ممبران جامعہ باب العلم، رویندر پنڈتہ (سیو شاردا کمیٹی)، بھکُو سنگسینا (بانی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سینٹر)، اور شنتا مانتو (رامکلیش مشن) شامل تھے۔

مہمانانِ گرامی نے انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ بین المذاہب کی کی جانے والی تقریبات کی تعریف کی اور کہا کہ یہ شعبہ بین المذاہب مکالمہ، امن اور ہم آہنگی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے، جو معاشرتی سطح پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔ اس طرح کی کوششیں نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی امن و محبت کے پیغام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha