حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصور فلسطینی علاقہ غزہ پر قبضے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ، چین، روس اور یورپی ممالک کے تمام عہدیداران کے بیانات کو سراہا ہے۔
آغا صاحب نے اس بیان کو مسترد کرنے والے سعودی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمیں متحد ہو کر صیہونیت کے اس بیان کے خلاف صف آراء ہونا ہوگا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی محصور اور اسرائیل کے ہاتھوں تباہ کی گئی پٹی غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور فلسطینیوں کو اردن و مصر میں بسایا جائے۔
انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ فلسطین کی حمایت ہمارے وجود کی دلیل ہے اور اپنے گھروں سے نکالے جانے والوں کی فریاد رسائی قرآنی تعلیمات کے مطابق فرض ہے۔
انہوں نے ٹرمپ کے منصوبے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ فلسطین کا حصّہ ہے اور اس پر کسی دوسرے کا حق نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ