جمعہ 7 فروری 2025 - 11:55
سعودی عرب اپنی سرزمین پر ایک فلسطینی ریاست قائم کرے: نیتن یاہو

حوزہ/ صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے پاس کافی خالی زمین موجود ہے جہاں وہ ایک فلسطینی ریاست قائم کر سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے کا چینل 14 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کے پاس کافی خالی زمین موجود ہے جہاں وہ ایک فلسطینی ریاست قائم کر سکتا ہے۔

نتن یاہو کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ سے باہر دیگر علاقوں میں منتقل کرنے کے ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ یہ منصوبہ صہیونیستوں کی طرف سے بہت زیادہ سراہا گیا ہے۔

نتن یاہو نے مزید کہا: "سعودی عرب اپنی سرزمین پر ایک فلسطینی ریاست قائم کر سکتا ہے۔ ان کے پاس کافی خالی زمین موجود ہے۔"

جب نتن یاہو سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا کہ "وہ کسی بھی ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جو اسرائیلی ریاست کو خطرے میں ڈالے۔"

نتن یاہو کے یہ بیان اس وقت سامنے آئے ہیں جب سعودی عرب نے حال ہی میں فلسطینیوں کو جبری طور پر منتقل کرنے کے منصوبے پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ ریاض نے کئی دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ایک خط میں اس منصوبے کی سخت مخالفت کی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha