ہفتہ 8 فروری 2025 - 14:28
آسٹریلیا کی شیخ نعیم قاسم پر پابندی؛ جمعیتِ مسلم علماء لبنان کی شدید مذمت

حوزہ/جمعیتِ مسلم علماء لبنان نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خلاف آسٹریلیا کی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی حرکتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک عالمی سامراج اور شیطان بزرگ امریکہ کے مطیع اور ان کے رحم و کرم پر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیتِ مسلم علماء لبنان نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی برادری کی مشکوک اور مہلک خاموشی اور امریکہ کی حمایت سے غاصب صیہونی دشمن، لبنان کی سرحدی پٹی پر اپنی جارحیت اور من مانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنے جرم میں مزید اضافہ کر رہے ہیں اور کل، اس سلسلے میں مشق بھی کی ہے، کہا کہ جمعیتِ مسلم علماء اس فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

جمعیتِ مسلم علماء لبنان نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خلاف آسٹریلیا کی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک شیطان بزرگ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی قیادت میں عالمی سامراج کی مرضی کے تابع آور اس کے حرم و کرم پر ہے۔

جمعیت نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیصلے نہ تو مزاحمت کو اور نہ ہی اس کے سیکرٹری جنرل کو غاصب صیہونی قبضے کے شر سے سرزمین کو آزاد کروانے کے لیے اپنے فرائض جاری رکھنے سے روکیں گے۔

جمعیتِ مسلم علماء نے غزہ کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف اور اس کے اس اعلان کی مذمت کی کہ وہ غزہ کے لوگوں کو نکال کر اردن اور مصر جلاوطن کرنا چاہتا ہے اور اس میں مغربی کنارہ بھی شامل ہے۔

جمعیت نے ٹرمپ کے گستاخانہ اور غرور پر مشتمل اس مؤقف کی نیز مذمت کی کہ جس میں ٹرمپ غزہ کی جنگ کے لیے غاصب صیہونی حکومت کے طے کردہ تین اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جمعیتِ علمائے مسلمان لبنان نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ اس بات پر تاکید کرتا ہے جو ہم کئی بار بیان کر چکے ہیں کہ جنگ، صیہونی دشمن کے ساتھ ہے، لیکن حقیقت میں امریکہ اس جنگ کا سربراہ ہے۔

جمعیت نے ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کے واضح بیان اور مؤقف کو بھی زبردست الفاظ میں سراہا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha