منگل 11 فروری 2025 - 17:18
فلسطینیوں کی جلاوطنی سے متعلق ٹرمپ اور نیتن یاہو کے بیانات دہشت گردی کے مترادف ہیں

حوزہ/ لبنان کے اہلسنت مفتی، شیخ عبداللطیف دریان نے اسرائیلی وزیر اعظم اور اس سے قبل امریکی صدر کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں فلسطینیوں کو سعودی عرب منتقل کرنے کی بات کی گئی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے اہلسنت مفتی، شیخ عبداللطیف دریان نے اسرائیلی وزیر اعظم اور اس سے قبل امریکی صدر کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں فلسطینیوں کو سعودی عرب منتقل کرنے کی بات کی گئی تھی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کو سعودی عرب یا دیگر عرب ممالک بھیجنے اور وہاں فلسطینی ریاست کے قیام کی تجویز ایک جارحانہ، دہشت گردانہ اور انتہا پسندانہ اقدام ہے، جو صہیونی ریاست کی بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

شیخ دریان نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ایک خطرناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے، جو اقوامِ متحدہ کے قانون اور خودمختار ممالک کی حاکمیت کے خلاف ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔ فلسطین کی مکمل سرزمین پر ایک آزاد ریاست کا قیام، جس کا دارالحکومت شہر القدس ہو، ناگزیر ہے اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ اسی میں مضمر ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha