حوزہ نیوز ایجنسی تہران سے نمائندہ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے تہران کے مصلی امام خمینی (رح) میں دیے گئے جمعہ کے خطبوں میں کہا: خداوند متعال قرآن مجید میں تقویٰ کے مسئلے کو ایک وسیع تناظر میں پیش کرتا ہے اور انسان کا سب کچھ تقویٰ سے وابستہ ہے اور اگر تقویٰ نہ ہو تو خداوند کے حضور کوئی نیک عمل قابل قبول نہیں ہوگا۔
انہوں نے شعبان کے مبارک ایام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: شعبان وہ مہینہ ہے جس کے نیمہ شعبان میں حضرت حجت بن الحسن المہدی (عج) کی ولادت ہوئی ہے۔ یہ رات انتہائی مبارک اور بافضیلت ہے اور یہ مہینہ ہمیں شب قدر کی جانب ہدایت کرتا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے 22 بہمن، انقلاب اسلامی کی شاندار فتح کی سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ دن امام زمانہ سے تجدیدِ بیعت کا دن ہے اور خدا کا شکر ہے کہ یہ دن ہر سال پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ شاندار طریقے سے منایا جاتا ہے۔ وہ لوگ جو ہر سال میدان میں آتے ہیں گویا دشمنوں کے منہ پر طمانچہ مارتے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین صدیقی نےنئے امریکی صدر کی حالیہ گیدڑ بھبھکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ٹرمپ ایران پر قابو پانے کا خواب قبر میں لے کر جائے گا۔ ٹرمپ کا مقصد ڈرانا ہے اور وہ اپنے تئیں ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے کہ ہمیں ایران کی جوہری طاقت اور علاقائی اثر و رسوخ کو محدود کرنا چاہیے لیکن امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جس طرح ماضی میں تم لوگوں کی یہ خواہش پوری نہ ہوئی اسی طرح آج بھی یہ چیز تمہارا خواب ہی رہے گی۔
آپ کا تبصرہ