حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طالبات کا مدرسہ علمیہ امام حسین علیہ السّلام کے شعبۂ تحقیق کی معاون محترمہ مریم کیاپاشا نے انقلابِ اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر، حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو میں ”انقلابِ اسلامی میں خواتین کا کردار“ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے انقلاب کے تمام مراحل میں جیسے انقلاب کی کامیابی سے قبل کی جدوجہد سے لے کر نظام اسلامی جمہوریہ کے قیام تک فعال کردار ادا کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین نے مختلف مواقع پر فعال موجودگی سے انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے لیے مدد کی، خواتین کی انقلابِ اسلامی میں موجودگی صرف انقلابی تحریک کی مدد نہیں تھی، بلکہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے نمونہ بنیں، تاکہ نئی نسل ضروری مواقع پر اقدار اور اصولوں کا دفاع کرے۔
انہوں نے خواتین کی انقلابِ اسلامی میں موجودگی کے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین مظاہرے، تبلیغی اور ثقافتی سرگرمیوں، شہداء کے اہل خانہ کی حمایت اور عوامی رضاکاروں کی صفوں میں پیش پیش رہیں۔
واضح رہے کسی بھی ملک میں ظلم و ستم کے تسلط سے آزادی کے لیے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کردار بھی اہم ہے، انقلابِ اسلامی ایران ظلم و ستم سے عملی آزادی حاصل کرنے کی واضح مثال ہے۔
آپ کا تبصرہ