پیر 10 فروری 2025 - 10:57
انقلابِ اسلامی صرف ایک قوم یا ملک تک محدود نہیں، مقررین

حوزہ/انقلابِ اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر جموں میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں علمائے کرام، دانشوروں اور عوام نے بھرپور شرکت کی اور انقلابِ اسلامی کے تئیں عقیدت کا بھر پور اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ فیڈریشن جموں، انجمنِ حسینی بٹھنڈی، جامعہ امام خمینی کرگل، انجمنِ صاحب الزمان کرگل، انجمنِ امامیہ لیہ اور رحمت للعالمین فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے جشنِ انقلابِ اسلامی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں علمائے کرام، دانشوروں، شعراء، طلبہ اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے انقلابِ اسلامی کے بانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

جموں میں انقلابِ اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد

تقریب سے مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے انقلابِ اسلامی کی اہمیت، اس کے اثرات اور شہدائے انقلاب کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے انقلابِ اسلامی کو محض ایک سیاسی تبدیلی نہیں، بلکہ ایک فکری اور روحانی انقلاب قرار دیا جو دنیا بھر کے لیے روشنی کا مینار ثابت ہوا۔

اس عظیم الشان محفل کی صدارت معروف عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا جنان اصغر مولائی نے کی۔

شیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے تئیں ہماری عقیدت، ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلابِ اسلامی نے دنیا میں ایک نئی روح پھونکی اور مظلوموں کو استعماری طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔

تقریب کی نظامت انجمنِ امامیہ بٹھنڈی کے جنرل سیکرٹری سید فدا حسین رضوی نے انجام دی، جبکہ اختتام پر لال دین صاحب نے خطبۂ شکرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا مختار جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین محمد محمدی، حجتہ الاسلام والمسلمین زوار جعفری، معروف سماجی کارکن شیخ فردوس علی، سید عابد صفوی اور جامعہ امام خمینی کرگل و انجمنِ صاحب الزمان کرگل اور امامیہ مشن لیہ سے وابسطہ علمائے کرام و طلباء نے انقلابِ اسلامی کے تئیں بھر پور عقیدت کا اظہار کیا اور انقلابِ اسلامی کے فلسفے اور اس کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔

مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینیؒ اور شہدائے انقلاب کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ انقلابِ اسلامی صرف ایک قوم یا ملک تک محدود نہیں، بلکہ یہ مظلوموں کی فتح اور باطل کے خلاف صدائے حق کی علامت ہے۔

تقریب میں نوجوانوں، طلبہ اور عوام کی بھرپور شرکت قابلِ دید تھی، جو انقلابِ اسلامی کے ساتھ اپنی عقیدت اور وابستگی کا اظہار تھا۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ حق اور انصاف کی حمایت کرتے رہیں گے اور اس انقلاب کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں گے۔

یہ عظیم الشان تقریب ایک بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انقلابِ اسلامی کے پیغام کو مزید فروغ دیں گے اور اس کے حقیقی مقاصد کو سمجھنے اور اپنانے کی کوشش کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Ali Muhammad PK 13:00 - 2025/02/10
    شد سر نگوں از ما تخت شہنشاھا شد واژگون از ما بخت تبہ کاران ما چوں خمینی رھبر روشن روان داریم اللہ اکبر خمینی رھبر۔۔۔۔۔۔ اللہ اکبر خمینی رھبر
  • Ali Muhammad PK 13:00 - 2025/02/10
    شد سر نگوں از ما تخت شہنشاھا شد واژگون از ما بخت تبہ کاران ما چوں خمینی رھبر روشن روان داریم اللہ اکبر خمینی رھبر۔۔۔۔۔۔ اللہ اکبر خمینی رھبر
  • Ali Muhammad PK 13:00 - 2025/02/10
    شد سر نگوں از ما تخت شہنشاھا شد واژگون از ما بخت تبہ کاران ما چوں خمینی رھبر روشن روان داریم اللہ اکبر خمینی رھبر۔۔۔۔۔۔ اللہ اکبر خمینی رھبر