جمعرات 1 مئی 2025 - 14:15
نئی دہلی؛ انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے سربراہ کی نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات

حوزہ/ انجمنِ صاحب الزمان علیہ السّلام کرگل لداخ کے سرپرست اعلٰی حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد رضوی نے قومی راجدھانی نئی دہلی میں مقیم رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی الحسینی خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہیٰ سے ایرانی قونصل خانہ میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ صاحب الزمان علیہ السّلام کرگل لداخ کے سرپرست اعلٰی حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد رضوی نے قومی راجدھانی نئی دہلی میں مقیم رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی الحسینی خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہیٰ سے ایرانی قونصل خانہ میں ملاقات کی ہے۔

نئی دہلی؛ انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے سربراہ کی نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مقدسہ قم میں قائم انجمنِ صاحب الزمان علیہ السّلام کے حسینیہ بقیۃ اللہ الاعظم (عج) کے نمائندے بھی موجود تھے۔

نئی دہلی؛ انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے سربراہ کی نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات

اس دوران سرپرست اعلٰی انجمنِ صاحب الزمان علیہ السّلام کرگل لداخ حجت الاسلام آغا سید محمد رضوی نے نمائندہ ولی فقیہ کو انجمن کی جانب سے انجام پانے والے دینی و سماجی اور عوام کی فلاح و بہود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور سرگرمیوں سمیت انجمن کی فعالیت سے آگاہ کیا۔

نئی دہلی؛ انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے سربراہ کی نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات

رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای کے ہندوستان میں نمائندے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی نے انجمنِ صاحب الزمان علیہ السّلام کی فعالیتوں کو سراہا۔

نئی دہلی؛ انجمنِ صاحب الزمان (ع) کے سربراہ کی نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha