حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کارگل بلتستان کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ غلام حسنین کے انتقال پر آج سوروویلی میں انجمنِ صاحب الزمان علیہ السّلام کے زیرِ اہتمام فاتحہ خوانی کا اہتمام تیسور جامع مسجد میں کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں قاریان قرآن نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مرحوم ایک جید عالم دین اور برجستہ استاد، زاہد و تقویٰ کے پیکر تھے، مرحوم کرگل بلتستان کے ایک معروف عالم دین تھے جنہوں نے دین اسلام پھیلانے کے لیے بہت کوشش کی اور آیت اللہ کے عہدے پر فائز ہوئے۔
مرحوم کے انتقال کی خبر سنتے ہی پورے کرگل میں صف ماتم بچھ گئی اور انجمنِ صاحب الزمان علیہ السّلام کے سرپرست اعلیٰ آقا سید محمد رضوی مگی عود اور آغا سید احمد رضوی نے مؤمنین کرگل کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور لواحقین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کے بلندی درجات کے لیے آج روز جمعہ جامع مسجد تیسور میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرحوم کے سوانحِ حیات پر سید مہدی رضوی نے روشنی ڈالی اور فاتحہ خوانی کے ساتھ مجلسِ عزاء اختتام پذیر ہوئی۔
آپ کا تبصرہ