جمعہ 16 مئی 2025 - 14:21
ال حمیٰ لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سینٹر نے ایک لاکھ شجرکاری مہم کامیابی سے مکمل کرلی

حوزہ/ اس سلسلے میں اختتامی تقریب ڈگری کالج دراس میں معزز مہمانوں اور سینکڑوں رضاکاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ال حمیٰ لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سینٹر، جو کہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ (JUIAKL) کا ماحولیاتی شعبہ ہے، نے گورنمنٹ ڈگری کالج دراس میں ایک عظیم الشان تقریب کے ذریعے اپنی "ایک لاکھ شجر کاری مہم" کی تکمیل کا جشن منایا؛ اس مہم کے تحت کرگل ضلع بھر میں 1,02,505 پودے لگائے گئے، جن میں مقامی اقسام جیسے کہ جنیپر، سی بک تھورن، بید، سفیدا اور مختلف اقسام کے پھل دار درخت شامل ہیں۔

ال حمیٰ لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سینٹر نے ایک لاکھ شجرکاری مہم کامیابی سے مکمل کرلی

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو کونسلر لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل ڈاکٹر محمد جعفر آخوند مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی بصیرت افروز قیادت اور بھرپور عوامی شرکت کو سراہا۔

ال حمیٰ لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سینٹر نے ایک لاکھ شجرکاری مہم کامیابی سے مکمل کرلی

انہوں نے کہا کہ اگرچہ شجر کاری کی یہ کاوش قابل ستائش ہے لیکن اصل ذمہ داری اب شروع ہوتی ہے۔ ان پودوں کی دیکھ بھال اور بقا کو یقینی بنانا۔ اب ہمیں ان پودوں کو اپنی اولاد کی طرح پالنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کرگل، شری کانت بالا صاحب سوسے (IAS) نے بھی اس منصوبے کا آغاز سے حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایک ماہ کے اندر اتنی بڑی مہم کامیابی سے مکمل کرنے پر ال حمیٰ لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سینٹر کی پوری ٹیم کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ انتظامیہ آئندہ بھی اس مشن کو آگے بڑھانے میں مکمل تعاون کرے گی۔

صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مہم کے تحت پورے خطے میں 1,02,505 پودے لگائے گئے۔

ال حمیٰ لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سینٹر نے ایک لاکھ شجرکاری مہم کامیابی سے مکمل کرلی

انہوں نے مقامی درختوں کی اقسام کے انتخاب کی ماحولیاتی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات، تعلیمی اداروں، مذہبی تنظیموں اور بے شمار رضاکاروں سمیت تمام متعلقہ فریقین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا آخری مرحلہ جلد ہی سب ڈویژن زانسکار میں شروع کیا جائے گا۔

دیگر معزز مہمانان جنہوں نے اس موقع پر خطاب کیا ان میں انجینئر پنچوک ٹاشی ایکزیکٹیو کونسلر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل، جناب شری رام (IPS) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرگل، طاہر حسین زبدوی (JKAS) ڈائریکٹر FCS و CA, شکیل احمد DFO کرگل ، کونسلر دراس عبدالصمد، اور کونسلر بھمبٹ دراس عبد الواحد اور پرنسپل ڈگری کالج دراس ڈاکٹر امجد علی عباسی کے نام قابل ذکر ہیں۔

ال حمیٰ لایا گرین مشن اینڈ ریسرچ سینٹر نے ایک لاکھ شجرکاری مہم کامیابی سے مکمل کرلی

اس موقع پر دراس کے تمام مذہبی اداروں سے منسلک علمائے کرام اور رضاکار، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل سے منسلک علماء حضرات اور جوانان اثنا عشریہ کے رضاکار اور امام جمعہ جامع مسجد اثنا عشریہ دار التبلیغ دراس حجت الاسلام شیخ حسین خان برامو کے قیادت دار التبلیغ دراس کے رضاکار بھی اس شجر کاری مہم کا حصہ بنے اور احسن طریقے سے شجر کاری مہم کو اپنے اختتام تک پہنچایا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha