منگل 11 فروری 2025 - 08:05
کارگل کے سورو میں ولادتِ جناب علی اکبر(ع) اور انقلابِ اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی

حوزہ/ ولادتِ باسعادت حضرت علی اکبر علیہ السّلام اور انقلابِ اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر کارگل کے سورو علاقے ‌میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو مقررہ راستوں تیسور مرکز پر پہنچی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادتِ باسعادت حضرت علی اکبر علیہ السّلام اور انقلابِ اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر کارگل کے سورو علاقے ‌میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو مقررہ راستوں تیسور مرکز پر پہنچی۔

سب سے بڑی ریلی انجمنِ صاحب الزمان علیہ السّلام کے زیرِ اہتمام نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

ریلی میں لیہ سے آئے ہوئے علمائے کرام حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ قاسم اور کرگل سے آئے ہوئے مہمان جناب شیخ خلیلی صاحب اور انجمنِ صاحب الزمان کے دینی امور کے سربراہ جناب حجت الاسلام والمسلمین آقا سعید جعفر رضوی، جناب حجت الاسلام والمسلمین آقا سعید حسین رضوی، جناب شیخ منصور ناصری، سعید عین الہدیٰ حسینی، آغا سید عباس رضوی فارمر ایگزیکٹیو کونسلر اور دوسرے معزز حضرات نے نیز شرکت کی۔

ریلی کے انتظامات بسیج بقیہ اللہ انجمنِ صاحب الزمان سر انجام دے رہا تھا۔

ریلی مختلف علاقوں سے گزر کر مصلی دوا خانہ پہنچ گئی، جہاں پر بہت بڑا اجلاس منعقد ہو گیا۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہؤا، جبکہ منقبت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔

مہمانانِ خصوصی نے اس دن کی مناسبت سے اپنے زرین خیالات سے سامعین کو مستفید کیا اور انقلابِ اسلامی کی سالگرہ اور ولادتِ باسعادت حضرت علی اکبر علیہ السّلام پر بھی روشنی ڈالی۔

آخر میں جناب حجت الاسلام والمسلمین آقا سید جعفر رضوی صاحب نے مہمانوں اور خصوصاً بسیج بقیہ اللہ کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha