ہفتہ 8 فروری 2025 - 14:53
اشعار | ذائقہ موت کا تو نے ہی بتایا قاسم(ع)

حوزہ/ جناب شہزادہ قاسم علیہ السّلام کی شان میں اشعار پیش خدمت ہیں۔

از قلم: مولانا شیخ نبی حیدر فلسفی

حوزہ نیوز ایجنسی|

ذائقہ موت کا تو نے ہی بتایا قاسم

خنکی چشم حسن دیدۂ فروہ قاسم

زینب و غازی و سرور کا بھتیجا قاسم

حیدر و فاطمہ زہراء کا ہے پوتا قاسم

امرؤالقیس کا با ہوش نواسہ قاسم

ہاتھ ہیں دونوں تمہارے ید بیضا قاسم

ساری دنیا کے مریضوں کا مسیحا قاسم

بے سبب موت سے ڈرتے ہیں زمانے والے

دے گئے چودہ صدی پہلے ہی نسخہ قاسم

کس طرح موت کا مضمون سمجھتی دنیا

گر نہ سمجھاتے زمانے کو یہ صفحہ قاسم

اس لیے موت سے ڈرتے نہیں شیعان علی

دے گئے ذائقہ موت کا تحفہ قاسم

موت شیریں ہے عسل سے بھی زیادہ لیکن

اس سے آگے ہوا میٹھا ترا لہجہ قاسم

شہ کے اصحاب کو مرنے میں کوئی لطف نہ تھا

پیش کرتے نہ اگر موت کا خاکہ قاسم

تو نے تعویذ کی اس طرح حفاظت کی ہے

ایک بھی دھاگا نہ ہونے دیا کہنہ قاسم

ایڑیاں رگڑیں تھیں تم نے سر مقتل لیکن

کروٹیں لینے لگا کوثر اعلٰی قاسم

ملک الموت کو بھی ذائقہ معلوم نہ تھا

ذائقہ موت کا تو نے ہی بتایا قاسم

فلسفی دین‌ محمد کی حفاظت کے لیے

خامنہ ای ہیں کہیں اور کہیں پہ قاسم

از قلم: مولانا شیخ نبی حیدر فلسفی علیپور ہندوستان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha