منگل 11 فروری 2025 - 20:53
اسلامی جمہوریہ ایران کی پابندیوں کے باوجود، ترقی غیر قابلِ انکار ہے

حوزہ/آیت اللہ حسینی نے انقلابِ اسلامی کی کامیابیوں کو خطے میں مزاحمتی تحریکوں کی تشکیل اور بیداری کا اہم عامل قرار دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ کا ان تحریکوں کی مضبوطی میں اہم کردار پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی کی کامیابیاں بہت ہی وسیع ہیں اور ان کامیابیوں میں سے ایک، مسلمانوں میں مزاحمت اور بیداری کی ثقافت کا فروغ ہے۔

انہوں نے انقلابِ اسلامی کی عوامی تحریکوں کی تشکیل میں تاثیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب سے قبل، دنیا کے کسی گوشے میں بھی عوامی طاقتور تحریک نہیں تھی؛ انقلابِ اسلامی نے ایک ایسی قدرت پائی کہ شاہ کو امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت کے باوجود، ملک چھوڑنے پر مجبور کیا، یہ واقعہ اسلامی معاشرے کے لیے ایک نیا نمونہ بن گیا۔

عراق میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے نے خطے میں مزاحمت کے حوالے سے انقلابِ اسلامی کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان میں اسلامی مزاحمت نے بلا واسطہ ایران سے الہام لیا اور فلسطینی تحریکوں نے بھی انقلابِ اسلامی سے اثر لیتے ہوئے اپنی جدوجہد کے راستوں میں تبدیلی لائی؛ انقلابِ اسلامی سے قبل، فلسطینی مجاہدین زیادہ تر محدود پیمانے پر اور اندورنی کاموں میں مصروف عمل تھے اور فلسطین کی مکمل آزادی کا تصور کمزور تھا، لیکن انقلابِ اسلامی نے اس روش کو تبدیل کر دیا اور فلسطین کی مکمل آزادی کی تحریک چلی۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ کی فلسطین اور لبنان کی مزاحمتی تحریک کی حمایت کے تسلسل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ مظلومین اور مزاحمت کاروں کا حامی تھا اور اس حمایت کا قابضین کے خلاف مزاحمت کے مشن کے جاری رہنے میں اہم کردار رہا ہے۔

آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی نے انقلابِ اسلامی کے چیلنجوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے آغاز سے ہی ایران کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، البتہ شروع میں ان پابندیاں کا رسمی طور پر اجراء نہیں ہوا، لیکن استکباری ممالک نے ایران کے ساتھ ناروا سلوک کیا اور اقتصادی معاملات میں ساتھ نہیں دیا، بلکہ مداخلت کرتے تھے؛ امریکہ نے نیز انقلاب کے آغاز میں ہی ایران کی آمدنی کو روک دیا کہ جن کی قیمت بہت زیادہ تھی، انقلابِ اسلامی نے ان سب کے باوجود، عوامی حمایت اور اندرونی صلاحتیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے مقابلہ کیا اور اپنے مشن کو جاری رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف شعبوں میں ترقی غیر قابلِ انکار ہے؛ یقیناً آج اسلامی جمہوریہ ایران نے بہت سے شعبے جیسے نظامی اور ادویات کے شعبوں میں عالمی سطح پر نام پیدا کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha