منگل 11 فروری 2025 - 16:53
کرگل میں فرزندان انقلاب اسلامی کی شدید سردی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شرکت

حوزہ/ سانکو اور تےسورو میں انجمن صاحب الزمان عج کے بینر تلے راہ پیمائی اور جشن کا انعقاد ہوا جن میں دونوں مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں حامیان انقلاب اسلامی نے شدت کی سردی کے باوجود شرکت کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روز ولادت باسعادت شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام اور انقلاب اسلامی کی چھیالیسویں سالگرہ کے موقع پر یہاں سانکو اور تےسورو میں انجمن صاحب الزمان عج کے بینر تلے راہ پیمائی اور جشن کا انعقاد ہوا جن میں دونوں مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں حامیان انقلاب اسلامی نے شدت کی سردی کے باوجود شرکت کی ۔

کرگل میں فرزندان انقلاب اسلامی کی شدید سردی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شرکت

سانکو میں صبح ساڑھے دس بجے خمینی چوک سانکو سے راہ پیمائی کا جلوس برآمد ہوکر مین بازار سے ہوتے ہوئے جامع مسجد امام حسن العسکری علیہ السلام سانکو پہنچا ۔ راہ پیمائی کے دوران انقلاب اسلامی کی حمایت رھبر انقلاب کی پیروی و تجدید بیعت اور مستضفین عالم باالخصوص غزہ شام اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے فلگ شگاف نعرے بلند کررہے تھے - یہ راہ پیمائی جامع مسجد امام حسن العسکری علیہ السلام سانکو میں اپنے اختتام کو پہونچا جہاں متعدد علمائے کرام نے اپنی خطاب سے مومنین کے دلوں کو منور فرمائے۔

کرگل میں فرزندان انقلاب اسلامی کی شدید سردی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شرکت

مقررین میں جناب حجۃ الاسلام شیخ حسن مقدسی کرچے کھر ،حجت الاسلام شیخ علی ہمری ، حجت الاسلام شیخ مرتضیٰ انصاری اور ادارہ کے قائم مقام چئیر مین جناب حجت الاسلام سید احمد رضوی قمی کے نام قابل ذکر ہیں ۔ اسی طرح تےسورو مرکز پر بھی ہزاروں کی تعداد میں مردو زن نے راہ پیمائی میں شرکت کرکے انقلاب اسلامی کی حمایت اور مستکبرین کے خلاف نعروں کے ساتھ ساتھ انقلابی ترانے سے بھی فضا گونج رہے تھے ۔یہ راہ پیمائی علاقہ تےسورو کے مختلف محلہ جات سے آکر حسینہ سید الشھدا پہونچے جہاں متعدد منقبت خوانوں نے شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام کی شان میں منقبت اور انقلابی ترانے سے مجمع کے دل شاد فرمائے ۔

کرگل میں فرزندان انقلاب اسلامی کی شدید سردی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شرکت

اس کے علاوہ مقررین نے اپنی خطاب میں انسانیت کےلئے باالعموم اور عالم اسلام کے تئیں باالخصوص انقلاب اسلامی اور بانی انقلاب حضرت امام خمینی رح کی خدمات و احسانات پر سیر حاصل روشنی ڈالی مقررین کرام میں لیہ سے تشریف لائے ہوئے جناب حجت الاسلام شیخ قاسم مطھہری (مہمان خصوصی) کرگل کے نامور اسکالر جناب مرتضیٰ خلیلی ،انجمن صاحب الزمان عج کے مسئول امور مکاتب جناب حجت الاسلام سید جعفر رضوی اور جنرل سکریٹری انجمن صاحب الزمان جناب عباس بہشتی کے نام قابل ذکر ہیں ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha