۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کرگل

حوزہ/ کرگل کے سانکو اور تےسورو میں انجمن صاحب الزمان عج زیر اہتمام جشن مولود کعبہ نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں سینکڑوں پیروان ولایت نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرگل کے سانکو اور تےسورو میں انجمن صاحب الزمان عج زیر اہتمام جشن مولود کعبہ نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں سینکڑوں پیروان ولایت نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، یہ محافل سانکو میں مصلی مھدیہ کوثر جبکہ تےسورو میں جامع مسجد میں صبح ساڑھے دس بجے حدیث شریف کساء کی تلاوت کے ساتھ آغاز ہوکر اذان ظہر کے ساتھ اختتام ہوا۔

اس دوران متعدد منقبت خوانوں نے اپنے کلام کے ذریعے محفل رونق بخشیں اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مولای متقیان کی روش زندگی اور نظام عدالت پر روشنی ڈالی۔

سانکو میں ان محافل سے جناب مولانا ،گلزار حسین ،  سید عین الھدیٰ حسینی اور جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ مسلم صادقی وائس چیئرمین بسیج روحانیون نے خطاب کئے اور چئیر مین انجمن صاحب الزمان عج جناب شیخ صادق بلاغی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

ادھر تے سورو میں جناب حجت الاسلام و المسلمین آقای سید جعفر رضوی وائس چیئرمین امور مذہبی کی صدارت میں محفل منعقد ہوا اور حجت الاسلام و المسلمین سید حسین رضوی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

کرگل؛ انجمن صاحب الزمان (عج) کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

کرگل؛ انجمن صاحب الزمان (عج) کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

کرگل؛ انجمن صاحب الزمان (عج) کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .