مولائے کائنات
-
مولائے کائنات رشد و ہدایت کا ابدی اور لازوال سرچشمہ: مولانا مسرور عباس انصاری
حوزہ/ یوم شہادت شہید محراب حضرت علی ابن ابی الطالب(ع) کی مناسبت سے میرگنڈ پٹن میں عظیم الشان مجلس عزا کا انعقاد
-
"حضرت علی علیہ السّلام کی خلافت و شہادت پر تبصرہ"
حوزہ/ حضرت علی علیہ السّلام آج بھی کامیاب ہیں کیونکہ ان کی سیرت، ان کا کردار، ان کے اقوال و ارشادات ان کی حیات اور شہادت کا ایک ایک پہلو پوری بشریت کی کامیابی و کامرانی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، اسی لیے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السّلام سے محبت اور معرفت رکھنے والے کل بھی اور آج بھی اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ حضرت علی علیہ السّلام کی شہادت تاریخ بشریت کے لیے ایک عظیم نقصان اور ایسی مصیبت ہے کہ اس پر جتنا بھی گرایا و ماتم کیا جائے کم ہے۔
-
یوم شہادت حضرت علی ؑ کےسلسلے میں جامع مسجد زینبیہ خندہ میں مجلس عزا کا انعقاد:
مولائے کائنات کے طرز عمل کو اپنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے: مولانا سبط محمد شبیر قمی
حوزہ/ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے پیروان ولایت کے سربراہ نے مولائے متقیان حضرت علی ؑ کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کے طرزعمل کو اساسی قراردیا۔انہوں نے کہا مولائے کائنات کے طرز عمل کو اپنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور اسی میں دین ودنیا کی فلاح وبہبودی کا راز مضمر ہے۔
-
جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ کے موقع پر پیروان ولایت کا مبارکباد:
مولائے کائنات ایک جامع اور کامل نمونہ ہے، مولانا سبط شبیر احمد قمی
حوزہ/ مولانا سبط شبیر احمد قمی نے کہا کہ مولائے کائنات ایک جامع اور کامل نمونہ ہے جس کی سیرت طیبہ میں تمام انفرادی واجتماعی مسائل کا حل مضمر ہے انہوں نے کہا کہ نظام علوی کو معاشرے قائم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔
-
حضرت علیؑ حلال المعضلات یعنی مشکل کشائے کائنات ہیں، مولانا حسین جعفر وہبؔ
حوزہ/ تاریخ گواہ ہے کہ جنگ احد میں اللہ نے رسول خدا کو حکم دیا کہ ناد ِعلی یعنی علیؑ کو پکارو۔اور حدیث و تفسیر و تاریخ کی کتابوں سے یہ ثابت ہے کہ تمام انبیاء و اوصیاء اولیاء و خلفاء اور مومنین صالحین و صدیقین نے مشکل و مصیبت کے وقت میں حضرت علی علیہ السلام کو مدد کے لئے پکارا ہے اور مولا نے ہر ایک کی مشکلوں کا آسان فرمایا اور سب کی مدد فرمائی ہے اور آج بھی مدد فرماتے ہیں۔
-
امروہا میں مولا علی کو کچھ الگ طریقےسے خراج عقیدت پیش کیا گیا؛ مولائے کائنات سے متعلق نادر کتابوں کی نمائش
حوزہ/ جامعہ الھدا لائبریری میں امام علی علیہ السلام کی حیات اور سیرت پر تحریر کی گئی علمی اور تحقیقی کتابوں کی نمائش کی گئی۔ اس نمائش میں اردو، فاری،ہندی، انگریزی اور عربی کی نادر کتابیں بھی پیش کی گئی ہیں۔
-
میلبورن میں حکومت آسٹریلیا کی جانب سے افطار کا اہتمام،مولائے کائنات کے طرز حکومت دنیا کے لئے رول ماڈل، مولانا ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے مولائے کائنات کے طرز حکومت کو دنیا کے لئے رول ماڈل قراد دیا اور مولا کے مالک اشتر کو لکھے گئے خط کا تذکرہ کیا اور ساتھ نظام عدالت کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی دہشت گردی کی مذمت کی۔
-
سربراہ پیروان ولایت جموں و کشمیر:
مولائے کائنات عالم بشریت کے لئے رول ماڈل، مولانا سبط محمد شبیر قمی
حوزہ/ سربراہ پیروان ولایت جموں و کشمیر نے کہا کہ چودہ سو برس قبل آج ہی کے دن مسجد کوفہ میں ملعون ابن ملجم نے مولائے کائنات کو حالت نماز میں شہید کیا اور اس بدترین دہشتگردی کی بنیاد ڈالی جسے آج داعش جیسی دہشتگرد تنظیمیں آبیاری کررہے ہیں۔
-
کائنات کا سب سے بڑا آتنکی حملہ سن چالیس ہجری مسجد کوفہ میں، مولانا محمد زمان باقری
حوزہ/ وہ امیرالمونین (ع) جو شب ہائے تاریک میں اپنی پشت مبارک پر اناج کی بوریوں کو لاد کر غریب،مسکین،یتیم اور اسیروں میں ان کے در دولت پر پہنچاتا رہا ہو۔ وہ کس قدر بلند صفات کا مالک ہوگا۔
-
کرگل؛ انجمن صاحب الزمان (عج) کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
حوزہ/ کرگل کے سانکو اور تےسورو میں انجمن صاحب الزمان عج زیر اہتمام جشن مولود کعبہ نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس میں سینکڑوں پیروان ولایت نے شرکت کی۔
-
مرادآباد؛ حضرت علی کے یومِ ولادت پر محفلِ منقبت کا انعقاد
حوزہ/ہندوستان میں امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
-
نہج البلاغہ امام علی (ع) کی عظیم شخصیت کا عکاس، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ امام علی علیہ السلام کی سیرت اور کردار میں یتیموں غریبوں بے نواؤں کے ساتھ بہت محبت اور شفقت سے پیش آتے یتیموں سے خصوصی شفقت کے پیش نظر آپ کو ابوالیتامی کہا جاتا ہے۔
-
خصائص علوی
حوزہ/ مولی الموحدین، امیرالمومنین، امام المتقین ، یعسوب الدین، قائد غرالمحجلین غالب کل غالب، مطلوب کل طالب مولانا علی بن ابی طالب علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد جملہ ممکنات پر فضیلت عطا کی۔
-
سیرت علی (ع) موجودہ حکمرانوں کیلئے درس ہے، صدر آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام یتیموں کے باپ ہیں اور رات کی تاریکی میں ان کیلئے کھانا لے کر جاتے تھے، یہ عمل معاشرے کے حکمرانوں کیلئے ایک بہت بڑا درس ہے۔
-
امام علی (ع) سورہ واقعہ میں " السابقون " کے واضح مصداق ہیں، حجت الاسلام ناصر رفیعی
حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے روضے کے خطیب نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امام علی علیہ السلام، نے سب سے پہلے خدا اور اس کے رسول کی وحدانیت اور رسالت کا اقرار اور ایمان کا اعلان کیا کہا کہ قرآن مجید میں جن " پیش قدم " یعنی السابقون کی تعریف کی گئی ہے اس کا سب سے واضح مصداق امیر المومین حضرت علی علیہ السلام ہیں ۔
-
انصاف پسند اور باوقار معاشرے کی تشکیل کے لیے فکرِ علی (ع) سے استفادہ کرنے کی ضرورت، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ولایت علی ع کا نفاذ حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے۔اگر مسلم حکمران مولا متقیان کی جرات و افکار پر عمل پیرا ہوتے تو آج طاغوت و استعمار کے سامنے امت مسلمہ کو خجالت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
-
ایک محافظ بنام علی علیہ السلام، سید نجیب الحسن زیدی
حوزہ/ اسلام کے پاس چار طرح کے بڑے سرمایہ تھے جن کی حفاظت کی ضرورت تھی، توحید پروردگار، نبوت و رسالت، قرآن کریم اور کعبہ، اسلام کو ایک ایسے محافظ کی ضرورت تھی جو ان چاروں سرمایوں کی حفاظت کرے اور اور ان کے اردگرد ایسا مضبوط حصار قائم کر دے کہ دشمن اپنی تمام تر کینہ توزیوں کے باوجود کبھی کوئی گزند نہ پہچا سکے۔