۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
سانکو اور تے سورو میں رحلت رسولؐ و شہادت سبط اکبرؑ کی مناسبت سے جلوس عزاء

حوزہ/ رحلت دلسوز ختمی مرتبت سرکار انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبٰی علیہ السلام کی شھادت کی مناسبت دنیا بھر کی طرح پر یہاں سانکو اور تے سورو میں بھی انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام جلوس عزا برآمد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رحلت دلسوز ختمی مرتبت سرکار انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبٰی علیہ السلام کی شھادت کی مناسبت دنیا بھر کی طرح پر یہاں سانکو اور تے سورو میں بھی انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام جلوس عزا برآمد ہوا۔ اس دوران سینکڑوں عاشقان رسول تابوت حضرت امام حسن مجتبٰی علیہ السلام  کے ساتھ جلوس عزا میں نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے شریک ہوئے ۔

سانکو اور تے سورو میں رحلت رسولؐ و شہادت سبط اکبرؑ کی مناسبت سے جلوس عزاء، سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت

یہ جلوس عزا حسینیہ زینبیہ تھنگ سانکو سے نماز ظہرین کے بعد برآمد ہوکر مین بازار سے ہوتے ہوئے منی اسٹیڈیم میں چیئرمین انجمن صاحب الزمان عج حجت الاسلام و المسلمین آقای شیخ صادق بلاغی کی خطاب کے ساتھ اختتام ہوا ۔

سانکو اور تے سورو میں رحلت رسولؐ و شہادت سبط اکبرؑ کی مناسبت سے جلوس عزاء، سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت

اسی طرح ادھر تےسورو میں جناب حجت الاسلام و المسلمین آقای سید باقر رضوی وائس چیئرمین امور مذھبی نے جامع مسجد تےسورو میں  مجلس عزا ےسے خطاب فرمایا اور بعد ازآں نماز ظہرین کے بعد جلوس عزا برآمد ہوکر شہید سلیمانی چوک سے ہوتے ہوئے واپس آستانہ کے احاطے میں حجت الاسلام و المسلمین آقای سید حسین کی خطابت کے ساتھ  اختتام ہوا۔

سانکو اور تے سورو میں رحلت رسولؐ و شہادت سبط اکبرؑ کی مناسبت سے جلوس عزاء، سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت

تبصرہ ارسال

You are replying to: .