حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منجی عالم بشریت،یوسف زہرا سلام اللہ علیہا، حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفداہ کی ولادت باسعادت کے پر برکت موقع پر سانکو اور تےسورو میں انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام جشن میلاد مہدی موعود کا انعقاد کیا گیا، جسمیں کثیر تعداد میں منتظرین امام زمان (عج) نے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔
سانکو میں مؤمنین صبح ساڑھے دس بجے امام خمینی رح چوک پر جمع ہو گئے، جہاں سے حدیث کساء کی اجتماعی تلاوت کے بعد جلوس مہدویت نکالا گیا، جسمیں مؤمنین لبیک یامھدی، یا امام المنتظر العجل العجل، یاحجت ابن الحسن العجل العجل، یارب الحسین بحق الحسین اشف صدر الحسین بظہور الحجۃ، یا مہدی ادرکنی عجل علی ظہورک کے فلک شگاف نعرے اور امام زمان عج کی شان میں ترانے اور قصیدے بلند کرتے ہوئے مصلی مھدیہ پہونچے جہاں منقبت خوانی اور مقررین کی خطاب کے ساتھ جلوس کا اختتام ہوا۔
عبدالھادی بلتی نے ۱۵ شعبان کی مناسبت پر کلام پیش کیا ۔محفل سے جناب حجت الاسلام و المسلمین آقای شیخ مسلم صادقی وائس چیئرمین بسیج روحانیون اور چیئرمین انجمن صاحب الزمان عج حجت الاسلام آقای شیخ صادق بلاغی نے خطاب فرمایا۔
اسی طرح تے سورو میں بھی جامع مسجد میں صبح گیارہ بجے حدیث شریف کساء کی تلاوت کے ساتھ محفل کا آغاز ہوا جس میں متعدد منقبت خوانوں نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے اور مقررین کی خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔جن مقررین نے خطاب فرمایا ان میں جناب شیخ منصور ناصری ،سید عین الھدیٰ حسینی اور جناب حجت الاسلام و المسلمین آقای سید جعفر رضوی وائس چیئرمین امور مذہبی کے نام قابل ذکر ہیں۔