حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل/منجی عالم بشریت،یوسف زہرا س حضرت بقیه الله ارواحنا له الفداہ کی ولادت باسعادت کے موقع پر سانکو اور تےسورو میں انجمن صاحب الزمان (عج) کرگل کے زیر اہتمام گزشتہ ایک ہفتہ سے مختلف مقامات پر "دورہ مھدویت" کے عنوان سے محافل کا انعقاد کیا گیا۔ جو آج روز میلاد دونوں مراکز پر نورانی محفل کی برگزاری کے ساتھ اختتام ہوا۔
سانکو میں جلوس مھدویت امام خمینی رح چوک سے برآمد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں منتظرین امام زمان عج نے شرکت کرکے مظلومین و مستضعفین کی حمایت میں نعرے بلند کئے اور مستکبرین جہان کے خلاف اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔اس دوران یمن کے مظلومین کی حمایت میں خصوصی طور پر نعرے لگائے۔
یہ جلوس مھدویت اصل بازار سانکو سے ہوتا ہوا مصلی مھدیہ کوثر سانکو پہونچا جہان منقبت خوانوں نے منظوم کلام عقپیش کرکے محفل کی نورانیت کو دوبالا کیا۔اس دوران مقررین نے فلسفہ مھدویت اور نجات دہندہ بشریت امام زمان عج کی غیبت کے فلسفہ پر روشنی ڈالتے ہوئے ظہور امام زمان عج کےلئے زمینہ سازی پر تاکید کی اور اس کےلئے اولین شرط کو اتحاد المسلمین و اتحاد المؤمنین کو قرار دیا ۔
واضح رہے مقررین میں چیئرمین انجمن صاحب الزمان عج شیخ صادق بلاغی اور حجت الاسلام شیخ گلزار بشارتی کے نام قابل ذکر ہیں۔
اسی طرح تے سورو میں یہ نورانی محفل جامع مسجد میں منعقد ہوئی۔جہاں سینکڑوں عاشقان امام زمان (عج) نے شرکت کی ۔دوران محفل منقبت خوانوں نے اپنے منظوم کلام کے ذریعے محفل کو منور کیا۔علاوہ از این علمائے کرام نے شرکاء کو مھدویت کے فلسفہ اور معارف اہلبیت علیھم السلام پر سیر حاصل روشنی ڈالی ۔
مقررین میں جناب حجت الاسلام شیخ مسلم صادقی وائس چیئرمین بسیج روحانیون ،حجت الاسلام و المسلمین شیخ تقی محسنی،حجت الاسلام سید حسین رضوی اور مولانا الیاس کے نام قابل ذکر ہیں۔