۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
محفل جشن

حوزہ / 15 شعبان ولادت با سعادت منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سلسلے میں جامعہ فاطمیہ فیصل آباد کی طرف سے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 15 شعبان ولادت با سعادت منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سلسلے میں جامعہ فاطمیہ فیصل آباد کی طرف سے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامعہ فاطمیہ کی خواہران نے حصہ لیا۔

جشن کی اس بابرکت محفل میں بچیوں نے حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں منقبت پیش کیں اور آخر میں پرنسپل جامعہ فاطمیہ خانم فرحانہ گلزیب فاضلہ قم نے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں معرفت اور غیبت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف اور منتظرین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

محترمہ خانم فرحانہ گلزیب فاضلہ قم کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب پر فرض ہے کہ اپنی صحیح تربیت کریں اور عملی میدان میں امام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے آنے کی راہ ہموار کریں اور حقیقی منتظر بنیں۔

انشاء اللہ امام کا ظہور بہت جلد ہو گا اور امام ہمیں طاغوت کے شر سے نجات دلاتے ہوئے ایک مہدوی معاشرہ تشکیل دیں گے اور دنیا امن و عدالت کا گہوارہ بن جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .