۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مسجد مقدس جمکران

حوزہ/ہر سال کی طرح اس سال بھی اس عظیم الشان عید کے موقع پر پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور کشمیر کے نامور شعرا کی ایک خوبصورت محفل سجائی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پندرہ شعبان المعظم کا دن دنیا کو عدل و انصاف سے پُر دیکھنے والے تمام انسانوں کے لئے امید اور آرزو کی تجدید کا دن ہے۔ اس دن حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت سے آشنائی رکھنے والے تمام مسلمان اور غیر مسلم انسانوں کا دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے اور وہ اس منجی عالم بشریت کے ظہور کے لئے ہاتھ بلند کرتے ہیں جو اپنی آمد سے اس دنیا کو امن و امان کا گہوارہ بنائیں گے، انشاء اللہ۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی اس عظیم الشان عید کے موقع پر پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور کشمیر کے نامور شعرا کی ایک خوبصورت محفل سجائی جا رہی ہے جس میں قم المقدسہ کی سرزمین پر موجود شعرا کی اکثر تعداد امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش فرمائیں گے۔ محفل کی نظامت جناب احمد شہریار کریں گے جبکہ دعائیہ کلمات حجت الاسلام والمسلمین محترم سید شمیم رضا رضوی صاحب کے ہوں گے۔
اس شعری محفل میں شعرا کے علاوہ سیاسی سماجی اور ثقافتی امور سے تعلق رکھنے والی کئی دیگر شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
یہ پروگرام 13 شعبان المعظم بروز بدھ بعد نماز مغربین مسجد مقدس جمکران کے ساتھ واقع عمارت پلاک 313 میں منعقد ہوگی۔

منجئ عالم بشریت کے استقبال میں خوبصورت محفل سجائی جا رہی ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .