۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا رومان رضوی

حوزہ/ عزائے فاطمی کے ذریعہ ہم خود کو لشکر امام زمانہ علیہ السلام کے لئے تیار کریں،اور شہزادی کونین (ص) کی تعلیمات کو  خاص طور سے سوشل میڈیا کے ذریہ پوری دنیا تک پہونچا کر دعائے امام زمانہ (عج) کے حقدار بنیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،القلم فاؤنڈیشن (دھولری،میرٹھ) کے روح رواں جناب ولی مہدی کی جانب سے شہادت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیا کی المناک مناسبت کے حوالے سے ۱ جمادی الثانی ۱۴۴۳ھ کو حرم امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام میں ایک عظیم الشان مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا،جسمیں مولانا شہریار حسین صاحب قبلہ نے سلام کے ذریعہ بنت پیغمبر ص کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

بعدہ مجلس عزا سے مولانا رومان رضوی نے خطاب کرتے ہوۓ عزائے فاطمی کی اہمیت پر زور دیتے کہا کہ عزائے فاطمی کے ذریعہ ہم خود کو لشکر امام زمانہ علیہ السلام کے لئے تیار کریں،اور شہزادی کونین (ص) کی تعلیمات کو خاص طور سے سوشل میڈیا کے ذریہ پوری دنیا تک پہونچا کر دعائے امام زمانہ (عج) کے حقدار بنیں۔

آخر مجلس میں مولانا رومان رضوی نے خدائے عز و جل کی بارگاہ میں جنت البقیع کی تعمیر اور ظہور امام زمانہ (عج) کے لئے دعا کی۔

مجلس فاطمی لشکر امام زمانہ (عج) کی تشکیل کے لئے بہترین درسگاہ ہے، مولانا رومان رضوی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .