۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
روضہ امام علی رضا (ع) کی جانب سے تربیتی کورس کا انعقاد

حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے حرم کی جانب سے تمام اردو زبان محبان اہلبیت علیہم السلام کے لئے امام زمانہ عج کی تعلیمات سے واقفیت کے لئے شارٹ کورس بعنوان "امام زمانہ کی تعلیمات سے واقفیت، ظہور امام کے منتظرین کے لئے" خواتین اور مردوں کے لئے انعقاد کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام رضا علیہ السلام کے حرم کی جانب سے تمام اردو زبان محبان اہلبیت علیہم السلام کے لئے امام زمانہ عج کی تعلیمات سے واقفیت کے لئے شارٹ کورس بعنوان "امام زمانہ کی تعلیمات سے واقفیت، ظہور امام کے منتظرین کے لئے" خواتین اور مردوں کے لئے انعقاد کیا گیا ہے۔

اس تربیتی کورس کا مقصد؛ ہم اپنے زمانے کے امام کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟ ہم امام زمانہ کی تعلیمات سے کتنے واقف ہیں؟ ظہور کی راہ ہموار کرنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟۔ ان سوالوں کے زیر منعقد کیا جارہا ہے کیونکہ احادیث میں بیان کیا گیا کہ "مَنْ ماتَ وَ لَمْ يَعْرِفْ إمامَ زَمانِهِ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّة" جو اپنے زمانہ کے امام کو پہچانے بغیر مرجائے اس کی موت جاہلیت کی موت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس کورس میں شرکت حصہ لینے والے افراد کو رضوی یونیورسٹی آف اسلامک اسٹڈیز سے کورس کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

کورس کے اہم موضوعات مندرجہ ذیل یہ ہیں؛
ظہور کی علامتیں اور شرطیں
غیبت کی تاریخ، وجہ اور فائدے
ادیان میں منجی کا تصور
امام زمانہ قرآن و حدیث کی روشنی میں
امام زمانہ سے متعلق درپیش مشکلات

تربیتی کورس میں رجسٹریشن کا طریقہ نیچے دیے گئے لینک اور واٹس ایپ نمبر کے ذریعہ کر سکتے ہیں۔

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScxeswhkUboGQjHnqGvWpDzwsb2r4tGQLrXryRb6ujmxz2C8w/viewform?usp=sf_link

00989035600296

نوٹ: رجسٹریشن کی آخری تاریخ - ٢۵ مارچ ٢٠٢٢ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Asiya bano rizvi IR 03:56 - 2022/03/25
    0 0
    Bht achi class h