۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ام البنین(ع) ای یونیورسٹی

حوزہ/ روضہ مارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ ام البنین عليہا السلام ای یونیورسٹی نے برائے خواتین قرآنی علوم اور معارف ثقلین کی نشر و اشاعت کے لئے قرآن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ ام البنین عليہا السلام ای یونیورسٹی نے برائے خواتین قرآنی علوم اور معارف ثقلین کی نشر و اشاعت کے لئے قرآن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

یہ ڈیپارٹمنٹ حوزوی و اکیڈمک مضامین پر مشتمل چار سالہ کورس میں گریجویشن فراہم کرے گا۔

یونیورسٹی کے صدر شیخ حسین الترابی نے کہا کہ اس شعبے کے قیام کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

- قرآن اور علوم القرآن پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا، قرآنی تعلیمات کو عام کرنا، انسانی تہذیب میں نیکی کی اقدار کے تحفظ میں کردار ادا کرنا۔
- خواتین میں علوم القرآن کے بارے آگاہی و فروغ۔
- قرآنی علوم میں خواتین گریجویٹ تیار کرنا۔
- قرآنی علوم میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کی سرپرستی کرنا۔
- خواتین میں علوم القرآن ، فقہ اور عقائد اوراسلامی ثقافت کے فروغ کے لئے موثر کردار ادا کرنا۔
-منفی افکار کا علمی قابلہ کرنا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گریجویشن کورس عربی اور انگریزی میں ہوگا اور اس کورس کے لئے جلد ہی رجسٹریشن شروع کر دی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Umme Robab bokhari GB 22:35 - 2021/03/05
    0 0
    Salam i live in the uk and im a quran teacher . I would like to have a deeper study of quran and to understand the message of allah . Im 45 years old and have done an apprenticeship in Germany