۱۰ اسفند ۱۳۹۹ | Feb 28, 2021
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ دینی مدارس نے اسلامی تعلیمات، قرآن و سنت، سیرت اہلبیت (ع) کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، اہل خیر حضرات کو دینی مدارس کی تاسیس اور تعمیر کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔ تاکہ دینی مدارس ایک بہتر ماحول میں اپنے فرائض منصبی ادا کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گوٹھ بشام خان لوہر ضلع جعفرآباد بلوچستان میں مدرسہ زینب کبری سلام اللہ علیہا اور حسینیہ فاطمیہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ مدرسے کا افتتاح مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دینی مدارس نے اسلامی تعلیمات اور قرآن و سنت اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کے فروغ کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان مدارس میں قرآن کریم اور تعلیمات اہل بیت وقت آیت کے فروغ کے لیے لئے جو خدمات انجام دی ہیں ہیں وہ سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں، ان ہی دینی مدارس کی بدولت آج معاشرے میں دینی اقدار زندہ ہیں اور معاشرے کی اصلاح کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دینی تعلیم حاصل کریں اور قران کریم پڑھانے والا معاشرے کا بہترین انسان ہوتا ہے۔ مزید بیان کیا کہ دینی مدارس کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نصاب مرتب کرنا چاہیے تاکہ وہ زمانے کے بدلتے تقاضوں کے مطابق نوجوان نسل کی رہنمائی کر سکیں۔  

علامہ مقصود ڈومکی نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ  معاشرے کی اصلاح میں خواتین کا اہم کردار ہے اس لئے کہ خواتین آئندہ نسل کی تعلیم اور تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں 

آخر میں کہا کہ اہل خیر حضرات کو دینی مدارس کی تاسیس اور تعمیر کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔ تاکہ دینی مدارس ایک بہتر ماحول میں اپنے فرائض منصبی ادا کر سکیں۔
اس موقع پر تقریب سے علامہ حاجی سیف علی ڈومکی اور کامران علی کربلائی نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
1 + 7 =