۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله العظمی سبحانی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ سبحانی نے کہا: معاشرے میں بسیج کا کردار اتنا اہم ہے کہ امام راحل نے فرمایا اے کاش میں بھی بسیجی ہوتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ سبحانی نے ایرانی بسیج مستضعفین تنظیم کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی کے ساتھ ملاقات میں جو قم میں آپ کے دفتر میں منعقد ہوئی، مختلف شعبوں میں بسیج کی بیداری اور سماجی شراکت داری کو بہت اہم اور فیصلہ کن قرار دیا اور کہا: معاشرے میں بسیج کا کردار اتنا اہم ہے کہ امام راحل نے فرمایا اے کاش میں بھی بسیجی ہوتا۔

اجلاس کے آغاز میں جنرل غلام رضا سلیمانی نے ایک رپورٹ پیش کی، جس میں مساجد میں بسیجی مزاحمت کی بنیادوں کو مضبوط کرنا، بسیجیوں کا معاشرے کی کردار سازی کے لیے مساجد پر توجہ مرکوز کرنا، بسیجی سرگرمیوں کو ثقافتی اور قدرتی لحاظ سے تقویت دینا، اسلامی طرز زندگی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا اور آبادی میں اضافہ کرنا، سائبر اسپیس میں کردار ادا کرنا، علمی اور ہنری جہاد اور معاشی اور طبی منصوبوں کے نفاذ میں حکومتی تعاون کرنا اس تنظیم کی ترجیحات میں شمار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .