۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
آیت الله سیدجعفر سیدان

حوزہ/ حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے برجستہ عالم دین نے کہا: الحمدللہ ہمارے بزرگ علمائے کرام حقائق کو بیان کرنے اور مختلف علوم کی تحقیق میں معصومین علیہم السلام کی روش پر عمل پیرا ہیں اور معاشرے میں معصومین علیہم السلام کے علمی طور و طریقوں کو زندہ رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے مممتاز استاد آیۃ اللہ سید جعفر سیدان نے الٰہیات کے درس خارج میں مرجعیت اور فقہاء کے احترام کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا الحمدللہ ہمارے بزرگ علمائے کرام حقائق کو بیان کرنے اور مختلف علوم کی تحقیق میں معصومین علیہم السلام کی روش پر عمل پیرا ہیں اور معاشرے میں معصومین علیہم السلام کے علمی طور و طریقوں کو زندہ رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تشیع کے عظیم فقہاء اور علماء میں سے ایک آیۃ اللہ العظمی صافی گلپایگانی ہیں،آپ کی شخصیت دینی اور سماجی تمام مسائل کے سلسلے میں ایک جامع شخصیت ہے۔

آیۃ اللہ سیدان نے مراجع عظام کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں مرجعیت کی توہین اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنا بہت غلط ہے لہذا ہمیں اس سلسلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے مایہ ناز استاد نے شیعوں میں اجتہاد اور مرجعیت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آیۃ اللہ العظمی صافی گلپایگانی ایک جامع شخصیت کے مالک ہیں اور ہمارے تمام سماجی مسائل پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں،ان کے مقام و منزلت کا تحفظ ضروری ہے،کیونکہ مرجعیت دین و مذہب کی بنیاد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .