حوزہ نیوز ایجنسی خرم آباد کے مطابق، صوبہ لرستان میں حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام قابل نے مدرسہ علمیہ کمالیہ خرم آباد میں حجت الاسلام والمسلمین سید شکر اللہ طاہری کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں اس مجاہد اور انقلابی عالم دین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: مرحوم طاہری نے اپنی زندگی اخلاص اور تقویٰ کے ساتھ اسلام اور انقلاب کے مقاصد کی تبلیغ و ترویج میں گزار دی۔
انہوں نے کہا: لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور حسن اخلاق مرحوم طاہری کی نمایاں خصوصیات میں سے تھا۔ حجت الاسلام والمسلمین طاہری بہت زیادہ عوام دوست تھے اور ہمیشہ لوگوں کے مسائل کے حل میں پیش پیش رہتے تھے۔
حوزہ علمیہ لرستان کے استاد نے کہا: علمائے کرام کی تبلیغی خدمات کو معاشرے کے افراد کے سامنے بیان کیا جانا چاہیے۔ معاشرے میں علمائے دین کی روش اور اخلاق کی ترویج دشمن کی ثقافتی سازشوں سے نمٹنے کا بہترین راہِ حل ہے۔