حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی خامنه ای نے ملک بھر کے تقریبا دو ہزار دینی مدارس کے طلبا، حوزہ ہائے علمیہ کے ذمہ دار عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: معاشرے میں اسلامی معارف کی ترویج اور اسلامی قوانین کو عملی جامہ پہنانے کی جدوجہد دینی مدارس اور علمائے کرام کا اہم ترین فریضہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ یہ تصور کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں لوگ معارف دینی سے منحرف ہو گئے ہیں، بالکل غلط تصور ہے بلکہ معارف دینی کی مقبولیت میں اور زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دینی مدارس کو معاشرے میں اسلام کی تعلیم و تربیت اور اس کی ترویج کا بہترین مرکز قرار دیا اور فرمایا کہ لوگوں کو معارف دینی سے آگاہ کرنا اور اس کو پہنچاننا حوزہ ہائے علمیہ کے فرائض میں سے ہے جبکہ لوگوں کی زندگی میں معارف دینی کو عملی بنانا بھی حوزہ ہائے علمی کے فرائض کا حصہ ہے۔
آپ نے انبیائے کرام علیہم السلام کی مجاہدت کے بارے میں قرآن مجید کی متعدد آیات کی بنیاد پر تاکید کے ساتھ فرمایا کہ پیغمبر کا فریضہ صرف معارف اسلام کو بیان کرنا نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے توحید اور عدل کے قیام کے لئے مجاہدت اور بھرپور جدوجہد کی تاکہ جامع و کامل اسلام وجود میں آسکے۔
رہبر معظم انقلاب کی خطاب سے پهلے ایران میں حوزہ ہائے علمیہ کے سربراه آیت الله علیرضا اعرافی نے دینی مدارس کی کارکردگی کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔
اس ملاقات کی شروع مین دینی طلبا اور طالبات کی ۱۲ نمائندوں نے دینی مدارس اور دینی طلاب کے مسائل که بارے میں رہبر معظم انقلاب کے سامنے اپنے نقطہ نظر پیش کئے۔
آپ کا تبصرہ