حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ انڈونیشیا پہنچ گئے اور مختلف پروگراموں میں شرکت اور وہاں کے مقامی سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
آیت اللہ اعرافی کے انڈونیشیا کے دارالحکومت جارکارتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر انڈونیشیا میں ایرانی سفیر خوش ھیکل، انڈونیشیا میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید حکیم الھی، مذہبی شخصیات اور جامعہ المصطفی العالمیہ کے اعلی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جارکارتہ میں وحدت امت اسلامی کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں شرکت اور خصوصی خطاب بھی کیا۔
رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اعرافی انڈونیشیا میں مختلف سیاسی اور مذہبی شخصیات سے ملاقات اور مختلف پروگراموں میں شرکت کرینگے۔