۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ آئین نواختن زنگ نماز در روز از سال تحصیلی جدید در مدرسه شهدای گمنام قم
ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز/قم میں آیت اللہ اعرافی کی موجودگی میں خصوصی تقریب

حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے تہران کے لڑکیوں کے ایک اسکول میں گھنٹی بجا کے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے شہر قم کے ایک سکول میں "اولین نماز جماعت کی گھنٹی" کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور سکول کے بچوں نے انکی اقتداء میں نماز جماعت ادا کی۔

ایران حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے تہران کے لڑکیوں کے ایک اسکول میں گھنٹی بجا کے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا۔
صدر مملکت نے مذکورہ اسکول میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کی گھنٹی بجانے کے بعد اسکول کے ٹیچروں اور طلبا سے خطاب میں بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کا کیریئر بنانے میں ابتدائی تعلیمی اداروں کے بنیادی کردار کی اہمیت پر زور دیا ۔
نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایران اسلامی میں ایک کروڑ چھیالیس لاکھ طلبا و طالبات نے تعلیمی اداروں میں حاضری دی ۔ نئے تعلیمی سال میں ایران میں اسکولی طلبا کی تعداد میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .