۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ/آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ عوام نے اچانک پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سبب جاننے کی کوشش کی لیکن یہ جس فتنے میں تبدیل ہوا اس کا ماسٹر مائنڈ بھی عراق اور لبنان کے فتنوں کی طرح شیطان بزرگ امریکہ ہی تھا جوکہ ہمارے ملک کو ناامن بنانے کا خواب دیکھ رہا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے خطبہ میں ایرانی شہر قم کے امام جمعہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا کہ روایت میں تاکید کے ساتھ آیا ہے کہ بچوں کا ماں باپ پر حق یہ ہے ان کے لیے بہترین نام کا انتخاب کریں بلکہ حکم دیا گیا ہے بچوں کیلئے نیک اور بہترین نام کا انتخاب کریں ۔
امام جمعہ قم نے کہا چیزوں کا  اسی طرح لوگوں کا اور جگہوں کا نام ایک اچھے معاشرے کی ثقافت شمار ہوتا ہے اور اس معاشرے کی فکری سطح کو بھی مشخص کرتا ہے کہ وہ کس طرف گامزن ہے ۔سقط ہونے والے بچوں کا نام رکھنا بھی مستحب ہے رسول اللہ نام رکھنے کے حوالے سے بہت ہی حساس تھے روایت کی رو سے دیکھا جا سکتا ہے رسول اللہ ان لوگوں اور جگہوں کے نام کو تبدیل کرتے تھے جن ناموں کا کوئی معنی نہ ہو یا ان ناموں کی کوئی اہمیت نہ ہو۔
آیت اللہ اعرافی نے کہا اچھے نام کا دوسرا فائدہ یہ ہے اس گھر میں برکت کو لاتا ہے اگر رسول اکرم کا کوئی نام کسی گھر میں ہو تو وہ گھر برکتوں کے نزول کی جگہ ہوتا ہے ،وسائل الشیعہ کی باب 24 میں امام رضا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا : وہ جگہے جہاں پیغمبر اسلام کے ہم نام ہوں وہ جگہ صبح و شام نیکی کا سپر ہوتی ہے۔
دینی مدارس کی شورای عالی کے رکن کا کہنا تھا بہترین نام کا ایک اثر یہ بھی ہے اگر کوئی اس نام کے ساتھ کسی گھر میں زندگی بسر کررہا ہو تو فرشتے اس گھر کی تقدیس کرتے ہیں 
انہوں نے 9 دی کو ملکی بصیرت کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہمیں 1388شمسی میں ایک ایسا فتنہ سے نمٹا پڑا جو کہ ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کیلئے برپا کیا گیا تھا جو کہ انتخابات میں دھاندلی کا شور مچا کر کیا گیا تھا یہ ایک ایسا دعوا تھا جسے کبھی بھی ثابت نہیں کر سکے کہ دھاندلی ہوئی بھی تھی یا نہیں۔
رکن جامعہ مدرسین نے کہا رہبر معظم انقلاب نے اس موقع پر لوگوں کے دفاع کا پرچم لہرا کر فرمایا اگر ہم نے انتخابات پر سوال اٹھنے دیا تو ہمارا ملک ایک ایسا ملک بن جائے گا جہاں جنگ ہی جنگ رہے گی ایسا ہر جگہ ہوتا ہے ایک جیت جاتا ہے اور دوسرا ہار جاتا ہے اس مرحلے میں شورای نگہبان لوگوں کی رای کی پاسداری کیلئے لازمی دقت کو انجام دے۔
آیت اللہ اعرافی کا کہنا تھا رہبر انقلاب نے دھاندلی کا رونا رونے والوں کے ساتھ باقاعدہ طور پر ملاقات کی لیکن پھر بھی قانون کے سامنے تسلیم نہیں ہوئے البتہ ان میں سے بعض لوگوں نے اس وقت ساتھ دیا جب عوام نے اچانک پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سبب جاننے کی کوشش کی لیکن یہ جس فتنے میں تبدیل ہوا اس کا ماسٹر مائنڈ بھی عراق اور لبنان کے فتنوں کی طرح شیطان بزرگ امریکہ ہی تھا جوکہ ہمارے ملک کو ناامن بنانے کا خواب دیکھ رہا تھا۔
انہوں نے مقاومت اور بصیرت کو کامیابی کا راز قرار دیتے ہوئے کہا دنیا جان لیں 88 میں اور آج بھی دشمن نے ایران کو ہدف قرار دیا ہوا ہے جمہوریہ اسلامی ایران ان تمام تر سختیوں کے باوجود ہوشیاری بصیرت اور مقاومت کے ساتھ ان فتنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے  انشاءاللہ دشمنوں پر غلبہ حاصل کرے گا یہ بابصیرت قوم آئندہ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے دنیا پر واضح کر دے گی اور اس اقتدار کو ختم نہیں ہونے  دے گی،لیکن عوام کو گورنمنٹ سے جس چیز کا انتظار ہے وہ یہ ہے کہ مہنگائی کو ختم کرنے کے ساتھ بےروزگاری کی راہ حل بھی تلاش کریں۔
آیت اللہ اعرافی نے کہا حکومت کی زمہ داری ہے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے درست اقدامات اٹھائے اور بے جا عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .