۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/مراسم 9دی-فیضیه

حوزہ/ 30 دسمبر 2019 کی عظیم الشان ملک گیر ریلیوں میں ایرانی عوام اپنی تاریخی اور بھرپور شرکت سے پوری دنیا پر ثابت کیا کہ وہ اپنے انقلاب اور رہبر کے وفادار ہیں اور دل و جان سے اس راہ میں قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 9 دی ماہ مطابق 30 دسمبر 2019 کی عظیم الشان ملک گیر ریلیوں میں ایرانی عوام اپنی تاریخی اور بھرپور شرکت سے پوری دنیا پر ثابت کیا کہ وہ اپنے انقلاب اور رہبر کے وفادار ہیں اور دل و جان سے اس راہ میں قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا عالمی سامراجی عناصر خاص طور سے امریکہ کے خلاف فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

نو دی ماہ مطابق تیس دسمبر کی تاریخ استقلال و آزادی اور ایرانی عوام کی بصیرت کے مظاہرے کا دن ہے جو اسلامی اصولوں اور انقلابی امنگوں کی راہ میں ڈٹ گئے اور ببانگ دہل اعلان کیا کہ اگر دشمن ان کے دین کے مقابلے میں آیا تو وہ  پوری دنیا کے سامنے ڈٹ جائیں گے۔

اس دن کو ایران کی اسلامی انقلاب کی تاریخ میں یوم اللہ قرار دیا گیا اس لئے کہ اس تاریخی دن اور اہم موقع پر ایرانی قوم نے جو ہمیشہ اسلامی اور انقلابی امنگوں کے راستے پر گامزن رہی ہے ایک اور عظیم کارنامہ انجام دیا۔

آج کی تاریخ میں ایرانی عوام نے میدان عمل میں اپنی بھرپور موجودگی کے ساتھ فتنہ پرور عناصر کے عزائم پسپا کرتے ہوئے اسلامی جمہوری نظام کی حمایت کا اعلان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی اعلی و ارفع امنگوں سے تجدید عہد کیا۔

اس دن ایرانی عوام نے فتنہ پرور عناصر کو شکست دیتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی اور دارالحکومت تہران اور ایران کے مختلف بڑے چھوٹے شہروں میں جوش و ولولے کے ساتھ باہر نکل کر پوری دنیا کے لوگوں کو اپنے پختہ عزم و ارادےسے آگاہ کیا کہ وہ اسلامی و انقلابی امنگوں اور اس مقدس راہ پر گامزن ہیں اور ان امنگوں کا کبھی  بھی سودا نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ آج اس سازش کی یاد دلاتی ہے جسے ایران کے غیور اور انقلابی قوم نے 30 دسمبر 2009 کو اپنی ہوشیاری، آگاہی اور بصیرت افروز اقدامات سے ناکام بنا اور امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچار کر دیا۔ کیونکہ دشمن اس بار ایران کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا بہانہ بنا کر ایران کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس میں اسے ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی اور ایرانی عوام اور قوم ایک بار پھر سے سرخرو ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .