۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام محمد مسجدجامعی

حوزہ/حجت الاسلام محمد مسجد جامعی ان سوالوں کے جواب میں کہ آیا انجیل کے ماننے والے مسیحیوں کا اعتراض ٹرمپ کے غیر اخلاقی کاموں کو روکنے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔۔؟ کہا کہ پہلی بار مسیحی برادری نے اس طرح ٹرمپ پر اعتراض کیا ہے یہ کسی ایک شخص کی بات نہیں ہے بلکہ ایک گروہ کی جانب سے اعتراض کیا جار ہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویٹیکن میں سابق ایرانی سفیرحجت الاسلام محمد مسجد جامعی ان سوالوں کے جواب میں کہ آیا انجیل کے ماننے والے مسیحیوں کا اعتراض ٹرمپ کے غیر اخلاقی کاموں کو روکنے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔۔؟ کہا کہ پہلی بار مسیحی برادری نے اس طرح ٹرمپ پر اعتراض کیا ہے یہ کسی ایک شخص کی بات نہیں ہے بلکہ ایک گروہ کی جانب سے اعتراض کیا جار ہا ہے لہذا یہ موضوع بہت ہی اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ بہت ہی موثر ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ عقیدے کا معاملہ ہے جو کہ مسیحی برادری اور ٹرمپ کے درمیان وجود میں آیا ہے کیونکہ مسیحی برادری اپنے لیے ثقافتی رسالت کے قائل ہیں۔

کیوں ابھی تک ٹرمپ کے غیر اخلاقی برتاؤ پر اعتراض نہیں ہوا؟

 ایک لحاظ سے مسیحی ٹرمپ کی حکومت سے خوش تھے کیونکہ مسیحیوں کی ایک بہت بڑی تعداد حکومت میں شامل ہے جیسے معاون. پمپئو جوکہ وزیر خارجہ ہے اسی طرح وائٹ ہاؤس کا سخنور یہ سب انجیل کے ماننے والے مسیحی ہیں البتہ ان مسیحیوں کا اسکی حکومت میں ہونا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ ٹرمپ کا عقیدہ انجیل کی نسبت میں زیادہ ہو حقیقتاً ٹرمپ کسی چیز کا معتقد ہے ہی نہیں لیکن انجیل کے ماننے والے مسیحی اس لئے ٹرمپ کے ساتھ تھے کیونکہ وہ لوگ خوش فہمی کا شکار ہو گئے تھے کہ ٹرمپ کچھ کرنے والا ہے ابھی یہ خوش فہمی ختم ہو رہی ہے بلکہ ضد میں بدل رہی ہے۔

کونسی اہم ترین دلیل باعث بنی کہ تین سال بعد مسیحیوں نے ٹرمپ پر اعتراض کرنا شروع کردیا؟

یہ موضوع صرف مسیحیوں کے ساتھ مخصوص نہیں ہے ٹرمپ اس قدر جھوٹھا اور غیر قابل اعتماد واقع ہوا ہے کہ بہت سارے لوگ  اعتراض کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں وہ لوگ جو ٹرمپ کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ لوگ جو پارلیمنٹ میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں یہ سب مسیحی نہیں ہیں بلکہ ان میں سے ایک چھوٹا سا گروہ مسیحیوں کا ہے یہ سب ٹرمپ کو اسکے جھوٹ بولنے کی سزا مل رہی ہے ٹرمپ پر اعتراض کی کوئی خاص مذہبی دلیل نہیں ہے بلکہ عمومی طور پر اعتراض کیا جا رہا ہے۔

 
امریکی معاشرے کو مذہبی معاشرہ قرار دیتے ہیں ایسے معاشرے میں ٹرمپ کی بداخلاقی اسکا جھوٹ بولنا کس قدر مذہبی رہنماؤں پر اثر انداز ہو سکتا ہے؟

تقریباً بیس سال پہلے امریکی معاشرے میں دین ہر لحاظ سے ترقی کی طرف گامزن تھا اور صنعتکاری بھی بہت طاقتور تھی لیکن اب سب کچھ کم سے کم ہوتا جا رہا ہے امریکا میں جھوٹ کا غلط ہونا مذہب سے کوئی تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ وہاں کی ثقافت اور عرف سے مرتبط ہے امریکی ثقافت میں جھوٹ ایک جرم سمجھا جاتا ہے خصوصی طور پر جب کوئی عہدہ دار جھوٹ بولے ۔

آیا امریکی مذہبی رہنماء ٹرمپ پر اعتراض کرنے والوں کی رہنمائی کرسکتے ہیں؟

یہ موضوع بہت ہی تفصیل طلب ہے اور سادہ سا جواب نہیں دیا جا سکتا وہ مذہبی رہنما جو کہ کاتولیک دین کے ماننے والے ہیں ان حالات میں ڈائرک کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں 
اور وہ مذہبی رہنما جو کہ پروتستان دین کے ماننے والے ہیں کاتولیک کی طرح کوئی دخالت نہیں کررہے ہیں کیونکہ یہ انکے کلیسا کی سنت ہے کہ سیاسی جماعتوں اور سیاسی شخصیات کے کاموں میں دخل اندازی سے دور رہے ڈائرکلی (مستقیما) جو مذہب ملوث ہے وہ انجیل کے ماننے والے مسیحیوں کا گروہ ہے البتہ انکا اعتراض بھی ایسا نہیں ہے جو ہمارے ذہنوں میں پایا جارہا ہے  نتیجتاً اعتراض کرنے والے قانون و انصاف کا درست استعمال. اساسی قانون کا تحقق چاہتے ہیں اور قانون کےاصول و ضوابط سے منحرف ہونےسے روکنے کی کوشش کررہے ہیں لہذا ہم نے دیکھا انجمن تاریخ دان امریکہ نے ایک خط مسیحیت کے میگزین میں لکھا اس میں ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا اساسی قانون کے اصل اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا نوٹس دیا۔

 ٹرمپ نے انتخابات کے دوران اپنی تصویر کے ساتھ مذہبی رہنماؤں کی تصاویر بھی لگوائی تھی اور کہا جارہا تھا،ان گروہوں کی حمایت ووٹ حاصل کرنے میں موثر ہوسکتی ہےآیا آپکی نظر میں یہ حمایت آئندہ انتخابات میں بھی جاری رہے گی؟

یہ تصاویر بھی انجیل کے ماننے والوں کی ہی تھیں اور کوئی نہیں تھا دوسروں نے کبھی کسی امیدوار کی حمایت نہیں کی ہے اور نہ اب ایسا ہوگااس وقت انجیل کے ماننے والوں کے دو گروہ ہوگئے ہیں پہلا گروہ :چنانچہ ٹرمپ کو منفی اخلاق کا مجسمہ جانتے ہوئے بھی اسکے ساتھ ہے کیونکہ انکا عقیدہ ہے کہ خدا نے ٹرمپ کو انجیل کے ماننے والوں کو طاقتور بنانے کیلئے بھیجا ہے اور آخری زمانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں یہ کوئی اچھا شخص نہیں ہے لیکن حمایت اس وجہ سے کرتے ہیں کیونکہ ٹرمپ انکو طاقت ور بنا رہا ہے دوسرا گروہ : بعض ایسے  بھی ہیں جیسے مسیحیت میگزین کے چیف ایڈیٹر ٹرمپ کی اخلاقی فساد اور خصوصی طور پرقانونی بداخلاقی کی مذمت کرتے ہیں۔

کونسی طاقت امریکہ غالب آسکتی ہے ؟
قابل تجزیہ نہیں ہے مطلب مناسب اجتماعی قابلیت ان شرائط کی موجودگی میں ان دو طاقتوں کے قوت اور ضعف کا سبب بن سکتی ہے ۔

یہ اعتراضات یا حمایت ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب ہونے میں کس قدر موثر ہو سکتے ہیں؟
ابھی سے آئندہ سال تک کہ انتخابات ہونے والے ہیں بہت ساری تبدیلیاں آسکتیں ہیں لہذا کوئی بہتر تجزیہ نہیں کیا جاسکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .